سرینگر: جموں وکشمیر میں 10 برس بعد ہوئے اسمبلی انتخابات کے پرامن انعقاد کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل ابھی جاری ہے تاہم سرینگر کی 8 نشستوں کا رجحان واضح ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ایسے میں این سی 7 جبکہ ایک نشست پر کانگریس امیدوار جیت درج کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ اس بیچ این سی اور کانگریس حامی ایس کے آئی سی سی کے باہر اپنے کامیاب امیدوار اور پارٹی کے حق میں نعرہ بازی اور جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔ نہ صرف مرد کارکن بلکہ خواتین سپورٹرز بھی یہاں جمع ہوکر جشن مناتے نظر آئیں ہیں اور خواتین روایتی انداز میں رقص کرتی دکھائی دی۔
ای ٹی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے یہاں پر چند افراد سے بات کی تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این سی اور کانگریس کی جیت ضروری تھی کیونکہ گزشتہ برسوں کے دوران لوگوں نے بے حد مصائب ومشکلات برداشت کئے ہیں ایسے میں اب امید ہے کہ ان مسائل کا ازالہ ہوجائے گا۔ جموں وکشمیر کی 90 نشستوں کے رجحان سامنے آرہے ہیں۔
ابتدئی رجحان کے مطابق سرینگر کی 8 اسمبلی حلقوں میں دو کو چھوڑ کر 7 اسمبلی حلقوں میں این سے امیدوار آگے بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ خانیار میں این سی کے علی محمد ساگر، جبکہ حضرت بل میں ان کے بیٹے سلمان ساگر برتری لئے ہوئے ہیں۔ اسی طرح عیدگاہ اور زڈی بل نشستوں پر بھی این سی کی لیڈ کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ لال چوک اسمبلی حلقے میں پہلے پی ڈی پی اور اب این سی کا امیدوار لیڈ کررہا ہے۔
واضح رہے جموں و کشمیر میں دس برس بعد تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے۔ 18 ستمبر کو جنوبی کشمیر اور چناب وادی کی24 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔ 25 ستمبر کو منعقدہ دوسرے مرحلے میں وسطی کشمیر اور پیر پنجال اضلاع کی 26 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی جبکہ آخری مرحلے میں شمالی کشمیر اور جموں کے اضلاع میں پولنگ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر انتخابی نتائج: سیاسی کارکنان جشن کی تیاریوں میں مصروف - Assembly Election Counting Day 2024