ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریاسی میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کا پردہ فاش، اسلحہ و گولہ بارود برآمد:پولیس - militant hideout busted - MILITANT HIDEOUT BUSTED

Militant hideout Busted in Reasi سکیورٹی فورسز نے ریاسی کے دلاس برنیلی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کرتے ہوئے اسحلہ و گولہ باردو برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

Etv Bharatmilitant-hideout-busted-in-reasi-arms-and-ammunition-recovered
ریاسی میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کا پردہ فاش، اسلحہ و گولہ بارود برآمد:پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 3:46 PM IST

جموں: سکیورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریاسی کے دلاس برنیلی علاقے میں ایک کمین گاہ کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملنے پر علاقے کو سنیٹائز کرنے کے لئے ایک آپریشن شروع کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران پولیس ٹیم نے مذکورہ علاقے میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔
بیان کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں 2 ڈیٹونیٹر، اسالٹ رائفل کے 12 کارتوس، ایک کلکولیٹر آئی ای ڈی،ایک بیٹری اور کچھ تار شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
ایس ایس پی ریاسی موہتا شرما نے مزید بتایا کہ دلاس برنیلی کے علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے اور ریاسی میں سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے کسی بھی ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: ریاسی کے مہور علاقے میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد: پولیس

یاد رہے کہ 13 اپریل کو ریاسی کے مہور علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.