ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ، فوجی اہلکار کا بھائی جاں بحق - Militant Attack in rajouri - MILITANT ATTACK IN RAJOURI

سرحدی ضلع راجوری کے شاردا شریف علاقے میں پیر کی شام نامعلوم بندوق برداروں نے ٹریٹرول فوجی جوان کے گھر پر فائرنگ کی، جس دوران جوان کا بھائی ہلاک ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیا۔

militant-attack-in-rajouri-brother-of-territorial-army-personnel-killed
Etv Bharatراجوری میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ، فوجی اہلکار کا بھائی جاں بحق
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 10:45 PM IST

راجوری میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ، فوجی اہلکار کا بھائی جاں بحق

راجوری: سرحدی ضلع راجوری ضلع کے تھانہ منڈی شاردا شریف علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے پیر کی شام ٹریٹرول فوجی جوان کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار کا بھائی گولیاں لگنے سے برسر موقع ہی ہلاک ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق راجوری کے شاردا شریف علاقے میں پیر کی شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مشتبہ عسکریت پسندوں نے ٹریٹوریل آرمی میں تعینات فوجی اہلکار کے گھر میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔ معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں آرمی جوان کا بھائی شدید طورپر زخمی ہو گیا۔ گرچہ اس کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت 40 سالہ محمد رزاق ولد محمد اکبر کے طور پر ہوئی ہے۔ متوفی محکمہ سماجی بہبود میں ملازم تھے۔

مزید پڑھیں: شوپیاں میں غیر ریاستی ٹورسٹ گائیڈ پر مسلح افراد کا حملہ

دریں اثنا سکیورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو جلد از جلد انجام تک پہنچایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.