ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کنڈیزال اونتی پورہ میں مہیلا کانگریس کا عوامی رابطہ پروگرام کا انعقاد - lok sabha elections 2024 - LOK SABHA ELECTIONS 2024

Congress Public Outreach Program جموں کشمیر مہیلہ کانگریس نے آج اونتی پورہ میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں مہیلا صدر کانگریس کشمیر شمیمہ رینہ نے شرکت کی جائے۔

mahila-congress-organise-public-out-reach-program-at-kandizal-awantipora
کنڈیزال اونتی پورہ میں مہیلا کانگریس کا عوامی رابطہ پروگرام کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 7:32 PM IST

کنڈیزال اونتی پورہ میں مہیلا کانگریس کا عوامی رابطہ پروگرام منعقد

اونتی پورہ(پلوامہ):مہیلا کانگریس کی جانب سے آج کنڈیزال اونتی پورہ میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام منعقد ہوا، جس میں پارٹی کارکنوں اور مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نےحصہ لیا۔ اس موقع پر یوٹی مہیلا صدر کانگریس جموں و کشمیرشمیمہ رینہ نے بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ پروگرام میں جنرل سکریٹری خواتین کانگریس رقیہ جان اور سیکرٹری رضوانہ نثار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مقامی لوگوں نے علاقے میں بنیادی سہولیات کے فقدان سے شمیمہ رینا کو آگاہ کیا،جس پر رینا نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے جائز مسائل کو حل کرنے کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے شمیمہ رینہ نے بتایا کہ کانگریس ایک غریب پرور پارٹی ہے، جس نے ہمیشہ غریبوں اور ناداروں کے لیے کام کیا ہے اور اسی لیے انہوں نے آج کنڈی زال نامی اس گاؤں کا دورہ کیا،کیونکہ یہ گاؤں سرکاری نظروں سے اوجھل ہے اور نہ ہی یہاں رابطہ سڑک ہے اور نہ ہی پینے کا پانی دستیاب ہے۔ شمیمہ رینہ نے بتایا کہ وہ اس گاؤں کے جملہ مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کرتی رہی گے۔

مزید پڑھیں: اونتی پورہ میں مہیلا کانگریس کی جانب سے پبلک آوٹ ریچ پروگرام منعقد

یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ملک کے ساتھ ساتج جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ سیاسی پارٹیاں آئے روز پروگرامز منعقد کر رہے ہیں ، تاکہ لوگوں کو ان کی طرف مائل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.