ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں نشست کے لیے پرچہ نامزدگی، حکام نے جاری کیے رہنما خطوط - Lok sabha election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 3:50 PM IST

Parliamentary Election 2024: جموں پارلیمانی نشست کے لیے امیدوار نامزدگی کی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ انہیں نامزدگی جموں کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جمع کرنی ہوگی جس کے لیے ضلع الیکشن آفس میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

جموں نشست کے لیے پرچہ نامزدگی، حکام نے جاری کیے رہنما خطوط

جموں: ملک بھر میں سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں جموں و کشمیر کی جموں پارلیمانی سیٹ سمیت 13 ریاستوں کی 89 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس مرحلے میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 اپریل ہے۔ جب کہ ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔

جموں پارلیمانی نشست کے لیے نامزدگی جموں کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ہوگی، نامزدگی بھی نوٹیفکیشن کے ساتھ شروع ہوگی۔ جس کے لیے ضلعی الیکشن آفس میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) کے عہدے کے ایک افسر کی نگرانی میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ نامزدگی کے لیے امیدوار اپنے ساتھ چار افراد کو لا سکیں گے۔ جبکہ امیدوار کی تین گاڑیوں کو دفتر کے اندر جانے کی اجازت ہوگی۔ جلسے کی اجازت صرف منظور شدہ جلسہ گاہ پر ہی دی جائے گی۔

جموں انتظامیہ نے بتایا کہ ’’جو امیدوار نامزدگی داخل کرنے کے لیے ریذیڈنسی روڈ سے آئے گا۔ ان کے ساتھ آنے والے تمام لوگوں کو ڈی سی آفس کے باہر روکا جائے گا اور یہاں سے انہیں روٹری کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ جہاں سے وہ گجر نگر سائیڈ سے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی گجر نگر سے آئے گا تو اسے ڈی سی آفس کے باہر روٹری پر روکا جائے گا۔ انہیں بھی یہاں سے واپس لوٹنا پڑے گا۔ اس طرح کی پابندیاں صرف اندراج کے لیے ہیں۔ عام ٹریفک پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔‘‘

حکام نے مزید بتایا کہ شہر میں سیکورٹی کے حوالے سے کئی ٹھوس انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکورٹی میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتی جائے گی۔ اہم مقامات پر سیکورٹی فورسز کی مناسب تعیناتی ہے۔ ڈی سی آفس کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی آج سے شروع - 2nd phase of Lok Sabha election

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.