ETV Bharat / jammu-and-kashmir

تاشی گیالسن لداخ نشست کے لیے بی جے پی کے امیدوار نامزد - BJP Nominates Tashi Gyalson

BJP Nominates Tashi Gyalson From Ladakh مرکز کے زیر انتظام لداخ خطہ میں کانگریس پارٹی نے ابھی تک امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Tashi Gyalson
Tashi Gyalson
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 8:23 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کو تاشی گیلسن کو لداخ پارلیمانی حلقہ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ یہ اعلان بی جے پی کی چیف الیکشن کمیٹی نے آئندہ انتخابات کے لیے اپنے 14 ویں امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کیا۔ تاشی گیلسن کی نامزدگی لداخ کی سیاسی حرکیات میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ لداخ کو نہ صرف اپنی منفرد جغرافیائی اور ثقافتی بلکہ سیاسی اہمیت کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

اگلے ماہ یعنی 20 مئی کو 5 ویں مرحلے کے لیے طے لداخ سیٹ کے لیے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ انتہائی دلچست پونے کی توقع ہے جس میں اب تاشی گیالسن ایک اہم دعویدار کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ اس وقت لداخ آٹونومس ہل ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کونسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تاشی انتظامی اور خاصا سیاسی تجربے رکھتے ہیں۔

پیشے کے لحاظ سے وکیل تاشی گیلسن لنگشیڈ حلقے کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اس سے قبل چھٹے لداخ آٹونومس ہل ڈیولپمنٹ کونسل، لیہہ، کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کونسلر کے عہدے پر فائز تھے۔ ان کے سیاسی سفر میں اُس وقت ایک اہم موڑ آیا جب انہوں نے سابق ریاست جموں و کشمیر میں بی جے پی - پی ڈی پی اتحادی حکومت کے تحلیل ہونے کے بعد بی جے پی کا ساتھ ملایا۔ اس سے قبل وہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ساتھ وابستہ تھے۔

لداخ میں آئندہ انتخابات میں سخت مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔ بی جے پی تاشی گیالسن کی قیادت کے ساتھ ساتھ بنیادی سطح کے اپنے کارکنان اور لیڈران پر انحصار کر رہی ہے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار جمیانگ سیرنگ نامگیال نے آزاد امیدوار سجاد حسین کرگلی کو محض 10,930 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ انتخابات کا جوش و خروش بڑھ رہا ہے اور سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کے نام شائع کر رہی ہیں تاہم ’’انڈیا بلاک‘‘ کا اہم حصہ کانگریس پارٹی نے ابھی تک لداخ حلقہ کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے، جس سے مرکز کے زیر انتظام اس خطے کے انتخابی منظر نامے میں غیر یقینیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بارہمولہ میں عمر عبداللہ کے خلاف الطاف بخاری - سجاد لون کا اتحاد کام کرے گا؟ - Lok Sabha Election 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.