ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ کے سوپور میں ادبی نشست کا اہتمام - Literary Function at sopore - LITERARY FUNCTION AT SOPORE

ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع دبستان ادب رفیع آباد کی جانب سے ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر ضلع کے ادبا و شعرا کرام نے شرکت کی۔ مہمانان خصوصی کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

بارہمولہ کے سوپور میں ادبی نشست کا اہتمام
بارہمولہ کے سوپور میں ادبی نشست کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 12:41 PM IST

بارہمولہ کے سوپور میں ادبی نشست کا اہتمام (etv bharat)

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے رفیع آباد میں واقع دبستان ادب کی جانب سے گلزار میموریل ایجو کیشنل ٹرسٹ میں 17 ویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس موقع پر پوری وادی گلپوش کے نمائندہ شعراء اور ادباء نے شرکت کی۔

کانفرنس کی صدارت اسٹیٹ وقف بورڈ کے ممبر ڈاکٹر غلام نبی حلیم نے انجام دی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر پروفیسر حمید نیم رفیع آبادی تھے۔
ایوان صدارت میں گلزار الجوکیشنل ٹرسٹ کے پرنسپل عبد الخالق عاجز ،نامور شاعر ادیب فیاض تلگامی، بشیر چراغ ،شہباز ہاکباری اور میدان صحافت کے نامور صحافی محمد یوسف شاہین اور نائب مدیر اعلی تعمیل ارشاد اور کشمیری روزنامہ کے مدیر ناظم نذیر تھے۔

کانفرنس کی خاص بات محفل اعزازات جن شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا ان میں نامور قلمکار شاعر ادیب نثر نگار اور سرپرست اعلی گلشن ادب جموں و کشمیر مقبول فیروزی کو شان کشمر، نامور محقق اور قلمکار عبد الخالق الشمس کو شان دبستان، جبکہ نامور سماجی کارکن جناب غلام رسول وگے کو شرف دبستان اعزاز سے نوازا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: سوپور میں ادبی نشست کا انعقاد

خطبہ استقبالیہ دبستان ادب رفیع آباد کے کنوینر جوہر رمضان نے پیش کیا۔اس موقع پر ایک قرار داد بالاتفاق رائے منظور کی گئی ۔جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ساہتیہ اکاڈمی کے کام کاج کو ٹھیک طرح سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔کانفرنس کے اختتام پر ایک محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ریاست کے نامور شعراء نے حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.