ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے فی الوقت کے حالات کے لیے پی ڈی پی ذمہ دار: سریندر سنگھ چنی - Mehbooba Mufti Milk Toffee Remarks - MEHBOOBA MUFTI MILK TOFFEE REMARKS

ترال اسمبلی نشست کے لیے این سی - کانگریس کے امیدار، سریندر سنگھ چنئی نے پی ڈی پی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’محبوبہ مفتی کا دودھ اور ٹافی ریمارکس لوگ کبھی بھول نہیں سکتے۔‘‘

ا
سریندر سنگھ چنئ، الائنس امیدوار (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2024, 5:12 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) : کانگریس کے سینئر لیڈر اور حلقہ انتخاب ترال کے لیے این سی - کانگریس کے الائنس امیدوار سریندر سنگھ چنئ کا دعویٰ ہے کہ ’’الاینس اب کی بار جموں وکشمیر میں حکومت بنائے گا۔‘‘ چنی نے سابق مخلوط حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کے لیے بی جے پی اور پی ڈی پی برابر کی ذمہ دار ہیں۔‘‘ انہوں نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

کشمیر کے فی الوقت کے حالات کے لیے پی ڈی پی ذمہ دار: سریندر سنگھ چنی (ای ٹی وی بھارت)

سریندر سنگھ چنی نے بتایا کہ جموں وکشمیر کو فی الوقت جن سنگین حالات کا سامنا ہے ان کے لیے پی ڈی پی ذمہ دار ہے کیونکہ ’’پی ڈی پی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو سپورٹ کیا، جس کا خمیازہ اب کشمیری عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’کشمیر کے لوگ محبوبہ مفتی کے دودھ اور ٹافی والے ریمارکس کو کبھی بھول نہیں پائیں گے اور نہ ہی اس کو کبھی معاف کریں گے۔‘‘

چنی نے مزید بتایا کہ ترال علاقہ برسوں سے سکھ مسلم بھائی چارے کی مثال بنا ہوا ہے اور ’’مجھے امید ہے کہ سبھی طبقے کے لوگ اب کی بار مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے تاکہ علاقے میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب شروع کیا جا سکے کیونکہ ترال علاقے کو پچھلے تیس برسوں سے بہت زیادہ بدنام کیا گیا ہے لیکن اب عوام کو ان عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے تاکہ ایک خوبصورت ماحول پیدا کیا جا سکے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ مفتی کا ’دودھ ٹافی‘ کا جملہ کشمیری نہیں بھول پا رہے: محبوب بیگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.