ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ عمرہ کے لیے سعودی عرب روانہ - عمر عبداللہ عمرہ

Omar farooq abdullah Umrah جموں و کشمیر کے دو سابق وزراء اعلیٰ فاروق عبداللہ اور ان کے فرزند عمر عبداللہ عمرہ کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ انہوں نے احرام پہنے تصویر بھی سماجی رابطہ گاہ پر شیئر کی۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 4:12 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ان کے فرزند عمر عبداللہ عمرہ کے سفر پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مختلف سوشل میڈیا رابطہ گاہوں پر جہاز میں بیٹھے اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔ پوسٹ کی گئی تصویر کے ساتھ عمر عبداللہ نے لکھا: ’’اے اللہ میں عمرہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، لہذا اسے میرے لیے آسان فرما اور اسے قبول فرما۔‘‘

واضح رہے کہ جو تصویر عمر عبداللہ نے شیئر کی اس میں دنوں باپ بیٹے احرام پہنے ہوائی جہاز میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ یاد رہے کہ 22جنوری کو رام مندر میں پران پرتشٹھا کی عظیم تقریب کے محض دو روز بعد ہی جموں و کشمیر کے دو سابق وزراء اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ان کے فرزند عمر عبداللہ سفر محمود پر روانہ ہوئے۔ وہ نہ صرف سفر محمود پر روانہ ہوئے بلکہ احرام پہنے ہوئے اپنی تصاویئر بھی شیئر کی، جبکہ گزشتہ روز جموں و کشمیر کے ایک اور سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر سیاستدان غلام نبی آزاد نے بھی گزشتہ روز اور ایودھیا میں رام مندر کی پوجا ارچنا کے محض ایک روز بعد ہی ریاست مہاراشٹرا کے پونے شہر میں ایک قدیم مسجد میں نماز ادا کر کے سماجی رابطہ گاہ پر تصویر شیئر کی۔

مزید پڑھیں: عمرہ پر جانے والے زائرین کی تربیت سازی وقت کی ضرورت:مفتی نثار احمد قاسمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.