ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ پولیس نے چوری کا معاملہ حل کیا، دو افراد گرفتار - پولیس نے پلوامہ میں دو افراد کو گرف

Police Solve Theft Case in Pulwama: پولیس نے پلوامہ میں چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے اس سلسلہ میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ وہ ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

Police solve theft case in Pulwama, 02 arrested

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 12:19 PM IST

پلوامہ: پلوامہ میں پولیس نے جرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے چوری کا ایک معاملہ حل کیا ہے اور ان کے قبضہ سے لاکھوں کی مالیت کا چوری شدہ مال برآمد کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس اسٹیشن کاکا پورہ کو اویس احمد نام کے ایک موبائل شاپ کے مالک کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی دکان میں 20/21-01-2024 کی درمیانی شب چوری کی گئی ہے اور لاکھوں مالیت کے موبائل کے علاوہ کچھ نقدی بھی چوری کرلی گئی ہے۔ اس اطلاع کے موصول ہونے پر قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 05/2024 کے تحت پولس اسٹیشن کاکا پورہ میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:
پلوامہ میں چوری کی کوشش ناکام ، ایک ملزم گرفتار

دوران تفتیش بہت سے مشتبہ افراد کو پکڑا گیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے تجزیہ کے بعد دو افراد جن میں ساحل شفیع گگجو ولد محمد شفیع گگجو ساکن کاکا پورہ اور خورشید احمد ولد شبیر احمد ساکن نامن کاکا پورہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوران تفتیش انہوں نے قبول کیا کہ انہوں نے چوری کی واردات انجام دی اور ان کے قبضہ سے چوری شدہ موبائل فونز برآمد کر لی گئی ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ کمیونٹی ممبران نے کیس کو حل کرنے کے لیے پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ وہیں پولیس نے عوام سے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.