ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں یوم جمہوریہ کے انعقاد کے لیے میٹنگ - اے ڈی سی ترال نے یوم جمہوریہ

کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع ٹاون میں یوم جمہوریہ کی تقاریب کے پرامن انعقاد کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے کی۔

ترال میں ۔یوم جمہوریہ کے احسن انعقاد کے لیے میٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 12:10 PM IST

ترال میں ۔یوم جمہوریہ کے احسن انعقاد کے لیے میٹنگ

ترال: اے ڈی سی ترال نے یوم جمہوریہ 2024 کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سب ضلع سطح کے افسران اور سکیورٹی ایجنسیز کے نمائندوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران جانکاری دی گئی کہ مرکزی تقریب پولیس لائنز میں منعقد ہوگی جب کہ اِسی طرح کی دیگر تقاریب تمام تحصیل صدر مقامات میں بھی منعقد کی جائیں گی۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ مارچ پاسٹ پریڈ میں جموں کشمیر پولیس، سی آر پی ایف کے دستے، سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء شرکت کریں گے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پنڈال میں مناسب حفاظتی اِنتظامات، پارکنگ سہولیات، نشستوں کے مناسب اِنتظامات کے علاوہ بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات ترال سب ضلع میں احسن ڈھنگ سے منائی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے ہماری کوشش ہے کہ تمام تر انتظامات کیے جائیں اور اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں ایک ماہ کے دوران آبی ٹرانسپورٹ بحال ہونے کی توقع

ڈی سی ترال نے کہا کہ یوم جموری کی تقریب کے انعقاد کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ تمام متعلقہ افسران کو اس سلسلے میں ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.