ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وقف چیرپرسن درخشان اندرابی نے ترال میں واقع خانقاہ فیض پناہ کا دورہ - Darakhshan Andrabi visited Khankah - DARAKHSHAN ANDRABI VISITED KHANKAH

Darakhshan Andrabi visited Khankah At Tral جمون و کشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن سید درخشاں اندرابی نے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع خانقاہ فیض پناہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے خانقاہ فیض پناہ کے ذمہ داران سے بات چیت کی۔

وقف چیرپرسن درخشان اندرابی نے ترال میں واقع خانقاہ فیض پناہ کا دورہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 3:25 PM IST

وقف چیرپرسن درخشان اندرابی نے ترال میں واقع خانقاہ فیض پناہ کا دورہ

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جمون و کشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن سید درخشاں اندرابی نے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع خانقاہ فیض پناہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے خانقاہ فیض پناہ کے ذمہ داران سے تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں بات چیت کی۔ اس مو قعے پر میرواعظ ترال مولانا شبیر احمد شاہ، اوقاف ممبران اور سیٹیزن کونسل کے چیرمین فاروق ترالی اور کئی دیگر وفود نے خانقاہ کے حوالے سے اپنی بات سامنے رکھی۔

اس موقعے پر عوام نے بتایا کہ خانقاہ فیض پناہ ترال کی بیرونی تعمیراتی پروجیکٹ میں سرعت لانے اور فینسنگ کے معاملے کی جانب چیرپرسن کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی۔ خانقاہ کے باقی تعمیراتی کام کو جلد شروع کرنے کی مانگ پر درخشاں اندرابی نے عوام کے تمام مسائل غور سے سنے اور انھیں یقین دلایا کہ خانقاہ فیض پناہ ترال کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وقف چیئرپرسن نے تاریخی پتھر مسجد میں انتظامات کا لیا جائزہ - Pather Masjid Srinagar

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے درخشان اندرابی نے بتایا کہ آج اپنے پہلے ترال دورے کے دوران انھون نے معروف زیارت گاہ پر حاضری دی۔ انہوں نے کہا کہ خانقاہ کا بیرونی حصہ ابھی بھی ٹھیک طرح نہیں بنایا گیا ہے۔ وقف بورڈ نے اب اس خانقاہ کا نظام اپنے ہاتھ میں لیا ہے اور اب اس کو جدید خطوط ہر استوار کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.