ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اعظم آباد میں جموں و کشمیر بینک کے سروس سینٹر کا افتتاح - JK Bank Khidmat Centre - JK BANK KHIDMAT CENTRE

JK Bank Khidmat Centre Inaugurated: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی پنچائیت اعظم آباد میں جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی کے زیر اہتمام ایک سروس سینئر کا افتتاح کیا گیا۔ اس کا افتتاح جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی کے مینیجر موہانی شرما نے کیا۔

اعظم آباد میں جموں و کشمیر بینک کے سروس سینٹر کا افتتاح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 2:52 PM IST

اعظم آباد میں جموں و کشمیر بینک کے سروس سینٹر کا افتتاح

منڈی: افتتاحی تقریب کے موقعے پر جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی کے مینیجر موہانی شرما کے ہمراہ بینک کے دیگر عملہ کے ساتھ ساتھ علاقہ کے معزز شہری بھی موجود رہے۔ اس حوالے سے مذکورہ بینک کے مینجر موہانی شرما نے کہا کہ اتولی، سڑوئی، اعظم آباد پنچائیتوں کی عوام کی گذشتہ کئی عرصہ سے یہ دیرینہ مانگ تھی کہ علاقہ میں خدمت سینٹر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان تین پنچایتوں کے دوردراز علاقوں کے لوگوں کی پریشانیاں حل ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ دراصل جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی میں آئے روز بے حد لوگوں کی بھیڑ ہوجاتی تھی جس کے سبب لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہوتے تھے۔ اس کو لیکر علاقہ کی لوگوں کی یہ مانگ تھی کہ علاقہ میں خدمت سینٹر کی سہولیات فراہم کی جائے۔ اس مانگ کو پورا کرتے ہوئے جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی کے زیر اہتمام پنچائیت اعظم آباد میں مذکورہ بینک کا خدمت سینٹر کھولا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں تمباکو مصنوعات ایکٹ کے حوالے سے بیداری پروگرام - Awareness Programme In pulwama

انہوں نے کہا کہ اس میں بینک کھاتوں میں پیسے جمع کروانے، بینک کھاتوں سے قریب دس ہزار تک جمع پیسے نکالنے، بینک کھاتہ کھلوانے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر بینک کے متعلق دیگر مختلف سہولیات عوام کے لیے مہیا‌ کروائی گئی۔ اس سے علاقہ کے لوگ فیضاب ہوسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.