ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں کسان بادام کے درختوں کو کیوں کاٹ رہے ہیں؟ - پلوامہ بادام صنعت خطرے میں

High Density apple Threat to Almond Industryجنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بادام کی صنعت خطرے میں ہے۔ کسان روایتی بادام کے درختوں کو کاٹ کر ہائی ڈینسٹی سیب کے پودے لگا رہے ہیں۔ ہائی ڈینسٹی باغات کم وقت میں زیادہ پیداوار دیتے ہیں، لیکن بادام کی فصل کو وہ معقول قیمت نہیں ملتی جس کی وجہ سے کسان بادام کے درختوں کو کاٹ کر رہے ہیں۔

پلوامہ میں کسان بادام کے درختوں کو کیوں کاٹ رہے ہیں؟

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 1:30 PM IST

پلوامہ میں کسان بادام کے درختوں کو کیوں کاٹ رہے ہیں؟

پلوامہ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کی بیشتر آبادی کھیتی باڑی کے ساتھ ہی منسلک ہے۔ پلوامہ ضلع نہ صرف سیب، سبزیوں اور زعفران کی کاشت کے لیے کافی مشہور ہے بلکہ بادام کی صنعت بھی صدیوں سے پلوامہ کی معیشت کا ایک اہم حصہ رہی ہے۔ یہاں کے کاشتکار بھی جدید ٹیکنالوجی کو جلد اپنا رہے ہیں جس سے کسانوں کو فائدہ بھی پہنچ رہا ہے۔ وہیں محکمہ باغبانی نے کئی سال قبل وادی بھر میں سیب کے ہائی ڈینسٹی درختوں کو نہ صرف متعارف کرایا بلکہ اسکیم کے ذریعے سبسڈی بھی فراہم جس سے وادی کے باقی اضلاع کی طرح پلوامہ کے کسانوں نے بھی سیب کے روایتی درختوں کو کاٹ کر ہائی ڈینسٹی باغات میں تبدیل کیا۔ تاہم کسان اب زیادہ منافع حاصل کرنے کی غرض سے بادام کے درختوں کو بھی کاٹ کر سیب کے ہائی ڈینسٹی پودے لگا رہے ہیں۔

کسانوں کو سیب کے ہائی ڈینسٹی باغات میں کافی فائدہ نظر آ رہا ہے۔ اور بادام کی فصل کو معقول قیمت نہ ملنے کے سبب کسانوں نے روایتی بادام کے درختوں کو کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع پلوامہ کے کریواز بادام کی کاشت کے لیے کافی موزوں سمجھے جاتے ہیں جس وجہ سے صدیوں سے یہاں کے ہزاروں کنال اراضی، خاص کر کریواز پر بادام کی کاشت کی جاتی ہے تاہم ان تن آور بادام کے درختوں کو کاٹ کر سیب کے ہائی ڈینسٹی پودے لگانے کا رجحان تیزے سے بڑھ رہا ہے۔

وادی کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں پلوامہ میں ہی بادام کی سب سے زیادہ پیداوار ہوتی تھی تاہم اب یہ صنعت زوال پزیر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اگر چہ محکمہ باغبانی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بادام کے لئے بھی ہائی ڈینسٹی پودے تیار کئے ہیں لیکن وہ ابھی تک کسانوں کے پاس نہیں پہنچے ہیں۔ اور مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ بادام کی معقول قیمت نہ ملنے کی وجہ سے وہ روایتی بادام کے درختوں کو کاٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Pulwama Almond Industry: بادام کے باغات میں اینٹ بھٹہ قائم کرنے پر کسان برہم

محکمہ باغبانی کا دعویٰ ہے کہ بادام کی صنعت کو بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم زمینی سطح پر یہ محض دعوے ہی دکھائی دے رہے ہیں۔ اگر پلوامہ کے کریواز میں بادام کے تن آور درختوں کو کاٹنے اور سیب کے ہائی ڈینسٹی باغات میں تبدیل کرنے کا رجحان جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب ضلع میں بادام کے درختوں، بہار میں بادام کے شگوفوں کا مشاہدہ ہم صرف درسی کتابوں اور شعراء کی نظموں میں ہی کر پائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.