گاندربل: فردوس احمد تانترے سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام دو روزہ انوویشن بوٹ کیمپ اور ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ تلہ مولہ کیمپس میں منعقد ہوئے اس کیمپ کا اختتام ہو گیا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار، پروفیسر ایم افضل زرگر نے کہا کہ تقریب کا مقصد وکست بھارت 2047 کے مقصد سے ہم آہنگ ہے کیونکہ یہ تدریسی سطح پر اختراعات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ جوش و جذبے کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں اور ورکشاپ سے حاصل کردہ جانکاری سے اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مستقبل اور ترقی کے لیے اختراع کلیدی جزو ہے اور بھارت ایسے ترقی پذیر ممالک میں سے ایک ہے اور اسے تعلیمی سطح پر اختراع کی ضرورت ہے۔
پروفیسر زرگرنے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیے۔ ماہر، ڈاکٹر راہل زیڈ مور نے موثر نتائج حاصل کرنے کے لیے نظریاتی علم کو عملی تحقیق کے ساتھ ملانے کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: نئے فوجداری قوانین پر پروگرام کا اہتمام کیا گیا
واضح رہے کہ یونیورسٹی آف کشمیر میں اس کیمپ کے علاوہ نئے فوجداری قوانین پر بھی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاء، پولیس افسران سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نئے فوجداری قوانین کے بارے جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ یک روزہ تربیت بھی فراہم کی گئی۔