ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایس ایچ او پر حملہ کے الزام میں جے کے پی سی لیڈر عمران انصاری کے خلاف مقدمہ درج - Imran Ansari Booked

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 1:42 PM IST

Imran Raza ansari Booked for alleged assault on SHO pattan پولنگ اسٹیشن پر ایس ایچ او خالد فیاض پر حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے کے الزام میں شیعہ رہنما اور جے کے پی سی لیڈر عمران رضا انصاری کے خلاف جموں وکشمیر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ا
عمران انصاری (فائل فوٹو)

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر میں لوک سبھا نشست بارہمولہ الیکشن کے دوران پٹن قصبے میں پولنگ اسٹیشن پر ہوئے مبینہ طور حملہ کے نتیجے میں جموں و کشمیر پولیس نے جموں کشمیر پیپلز کانفرنس (پی سی) لیڈر عمران رضا انصاری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حملہ میں ایک اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ٹراما اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

بلاک میڈیکل آفیسر، پٹن ڈاکٹر طاہا خان نے کی تصدیق کرتے ہوئے کہ ایک پولیس افسر سمیت دو افراد زخمی حالت میں ٹراما ہسپتال پٹن پہنچائے گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد جی ایم سی بارہمولہ ریفر کر دیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جموں کشمیر پیپلز کانفرنس (پی سی) کے رہنما عمران رضا انصاری اپنے حامیوں کے ہمراہ پٹن کے ایک پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور مبینہ طور گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی۔ ایس ایچ او پٹن نے مداخلت کی تو انصاری اور ان کے کچھ حامیوں نے مبینہ طور پر پولیس افسر پر حملہ کیا۔ عینی شاہدین نے مزید کہا کہ پولیس افسر کی ناک سے خون بہہ رہا تھا اور اس کی ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔

ایس ایچ او پٹن خالد فیاض نے ایک خبر رساں ادارے کہ بتایا کہ وہ KP پائین ہانجیوارا کے ایک پولنگ اسٹیشن پر موجود تھے اور سب کچھ نارمل تھا تاہم عمران انصاری اور ان کے حامی اچانک پولنگ اسٹیشن پر نمودار ہوئے اور گڑبڑ کرنے کی کوشش کی۔ ایس ایچ او کے مطابق ’’انہوں نے پولنگ سٹیشن کے دروازے اور کھڑکیوں کو توڑنے کی کوشش کی اور جب ہم نے مداخلت کی تو اس نے (عمران انصاری) اور اس کے حامیوں نے مجھ پر حملہ کیا۔‘‘ جموں کشمیر پولیس نے اس ضمن میں گرفتاریاں بھی کی ہیں اور عمران انصاری اور اس کے حامیوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Smart City Project scam like CWG سمارٹ سٹی پروجیکٹ کامن ویلتھ کی طرح سکیم ثابت ہوگا، عمران انصاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.