ETV Bharat / jammu-and-kashmir

التجا مفتی نے شکست تسلیم کرلی - ILTIJA MUFTI ACCEPTS DEFEAT

جموں کشمیر انتخابات میں پی ڈی پی کی شکست یقینی مانی جارہی ہے، ایسے میں التجا مفتی نے نتائج کو خوش اسلوبی سے قبول کرلیا۔

التجا مفتی نے شکست تسلیم کرلی
التجا مفتی نے شکست تسلیم کرلی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2024, 11:59 AM IST

سرینگر : سری گفوارہ-بجبہاڑہ حلقہ سے پی ڈی پی امیدوار التجا مفتی نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرلیا اور انہیں ملنے والی حمایت کےلئے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انتخابات میں شکست کو قبول کرلیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ’میں لوگوں کے فیصلے کو قبول کرتی ہوں۔ مجھے بجبہاڑہ میں ہر کسی سے جو پیار اور حمایت ملی ہے وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی۔ پی ڈی پی کارکنوں کا شکریہ جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران سخت محنت کی‘۔ التجا مفتی نے عوام کے فیصلے کے احترام پر زور دیتے ہوئے انتخابی نتائج کو خوش اسلوبی سے قبول کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر انتخابی نتائج: سیاسی کارکنان جشن کی تیاریوں میں مصروف - Assembly Election Counting Day 2024

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ پی ڈی پی سربراہ و سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی کو انتخابات میں شکست کا سامنا ہے۔ ابتدائی رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سری گفوارہ-بجبہاڑہ حلقہ سے وہ کافی پیچھے چل رہی ہے۔ اس حلقہ سے نیشنل کانفرنس لیڈر بشیر احمد کو سبقت حاصل ہے۔ 36 سالہ التجا مفتی نے پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لیا۔ سری گفوارہ بجبہاڑہ پی ڈی پی کا گڑھ مانا جاتا تھا اور یہ حلقہ مفتی خاندان کے لیے ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.