ETV Bharat / jammu-and-kashmir

طالبہ کو سیلاب سے نکالنے کے لیے جے سی بی کی مدد لینی پڑی، جموں ڈویژن میں شدید بارش: دیکھیں ویڈیو - Heavy Rainfall in Jammu

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 16, 2024, 11:25 AM IST

جموں ڈویژن میں شدید بارش کے سبب روز مرہ کی زندگی پر کافی اثر پڑا ہے۔ جہاں اساتذہ اور طلبا کو لوگوں نے سیلابی پانی میں بہنے سے بچایا۔ کٹھوعہ ضلع کے ایک ویڈیو میں تو حیرت انگیز منظر دیکھنے میں آیا جہاں ایک طالبہ سیلابی پانی میں پھنس گئی جسے نکالنے کے لیے جے سی بی کی مدد لینی پڑی۔

Heavy rains in Jammu division, JCB has to be helped to rescue the Girl student from the flood
جموں ڈویژن میں شدید بارش، اساتذہ اور طلبا کو لوگوں نے بچایا (ETV Bharat Urdu)

جموں: کٹھوعہ کے ہیرا نگر اور بسولی علاقوں میں ہونے والی شدید بارش کے بعد برساتی نالوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے ایک اسکول ٹیچر اور ایک طالبہ کے بہہ جانے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ شکر ہے کہ دونوں کی جان بچ گئی لیکن جو ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں اس سے بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ کس طرح سے اسکول ٹیچر اور طالبہ پانی میں پھنسی ہیں۔ پہلا ویڈیو ضلع کٹھوعہ کے پہاڑی علاقے بسولی کے پلاہی کا ہے۔ جہاں اسکول جانے والی ایک ٹیچر نالے کو عبور کرتے ہوئے پانی کے بہاؤ میں بہہ گئی۔ اہل علاقہ کی چوکسی کی وجہ سے اسے بچا لیا گیا۔ جب کہ دوسری ویڈیو کٹھوعہ ضلع کے سرحدی علاقے منیاری کی ہے۔ جہاں ایک اسکول کی طالبہ پانی میں پھنس گئی۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے مل کر جے سی بی کی مدد سے ریسکیو آپریشن کر کے طالبہ کی جان بچائی۔

طالبہ کو سیلاب سے نکالنے کے لیے جے سی بی کی مدد لینی پڑی (ETV Bharat Urdu)
بتادیں کہ محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر مختار احمد نے پہلے ہی آج جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر 16 سے 20 اگست تک خاص طور پر دیر رات اور صبح سویرے ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارش اور گرج چمک کے ساتھ برسات ہوگی۔ اپنی ایڈوائزری میں، محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے 5 دنوں کے دوران شدید بارشوں (مختصر مدت) اور بھاری بارش کا (جموں ڈویژن میں) امکان ہے۔ جس سے جموں و کشمیر کے خطرناک مقامات پر سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے اور پتھروں کے کھسکنے کا امکان ہے۔ اگلے 5 دنوں کے دوران نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور توی اور جموں ڈویژن کے دیگر سیلابی راستوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں میں شدید بارش

زبردست بارش نے جموں کا پہیا جام کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.