ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل پریس ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ، مختلف مسائل پر تبادلہ خیال

Ganderbal Press Association Meets گاندربل میں واقع ٹاون میں ضلع پریس ایسوسی ایشن کی ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں کے مسائل، درپیش چلینجز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں پرنٹ،الیکٹرانکس اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔

گاندربل پریس ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ,مختلف مسائل پر تبادلہ خیال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 5:51 PM IST

گاندربل پریس ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ,مختلف مسائل پر تبادلہ خیال

گاندربل: صحافیوں کی میٹنگ کی صدارت صدر گاندربل پریس ایسوسی ایشن میرآفتاب احمد اور جنرل سیکرٹری سلیم وانی نے کی۔ اس دوران ایسوسی ایشن کے اراکین نے اپنے پیشہ ورانہ کام کے دوران مختلف مسائل اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ ممبران نے ایسوسی ایشن کے کام کاج کے بارے میں اپنے سوالات اٹھائے۔

ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نےممبران کے ہر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن جمہوری نوعیت کی ہے۔ہر کوئی ایسوسی ایشن کے کام کے بارے میں کوئی بھی سوال پوچھ سکتا ہے۔ایسوسی ایشن صحافیوں کے لئے کام کرتا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس موقع پر صدر نے ممبران کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی جو ان کے اختیار میں ہے۔ صدر نے ممبران پر زور دیا کہ وہ لوگ دوران ڈیوٹی پیشہ ورانہ طریقے سے اپنے فرائض انجام دیں۔۔وہیں نئی ٹکنالوجی اور صحافت کی بدلتی ہوئی نوعیت کو مدنظر رکھیں۔ ایگزیکٹو باڈی نے ممبران کے لیے ہنر صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے ایک ورک شاپ کا انعقاد کرنے کا وعدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:انجمن اردو صحافت جموں و کشمیر کی جانب سے سرینگر میں تقریب کا اہتمام

اس موقع پر محمد رفیق ڈار کو ایسوسی ایشن میں شامل کیا گیا۔امید کی گئی ہے کہ محمد رفیق اپنے فرائض خوش اسلوبی اور ایمانداری سے انجام دیں گے۔اس موقع پر اجلاس میں ممبران کے علاوہ سرکردہ صحافیوں مختار شاہ, صوفی ایاز, ہادی ہدایت, عاقب رسول, فردوس احمد تانترے, سابق علی سابق , عادل مصطفٰی، شاہد جیلانی، احسان یوسف، شاہ باسط، رئیس احمد شاہ، عبدال مجید، فیروز احمد، عمران احمد، ماروی مجید، مشتاق احمد، وقار منظور، جاوید احمد، ارشاد احمد، عمر رینہ عارف کسانا نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.