ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گلمرگ اور رفیع آباد کے علاقوں میں تازہ برفباری

Snowfall in Gulmarg: گلمرگ میں درمیانی شب سے برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا جو اتوار کی صبح تک جاری رہا۔ تازہ برف باراں کی وجہ سے سیر و تفریح پر آئے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے۔

Snowfall in Gulmarg
گلمرگ اور رفیع آباد کے علاقوں میں تازہ برفباری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 12:06 PM IST

گلمرگ اور رفیع آباد کے علاقوں میں تازہ برفباری

گلمرگ: محکمہ موسمیات کی جانب سے وادی کشمیر میں اگلے کم و بیش ایک ہفتے کے دوران برف وباراں کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ اس ضمن میں مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ کے ساتھ بارہمولہ کے رفیع آباد کے بالائی علاقوں میں سال کی پہلی برف باری دیکھنے کو ملی ہے۔ معروف سیاحتی مقامات گلمرگ میں درمیانی شب سے برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا، جو اتوار کی صبح تک جاری رہا۔ تازہ برف باراں کی وجہ سے سیاحتی مقامات کی سیر وتفریح پر آئے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ اس دوران مقامی اور غیر ملکی سیاح گلمرگ کی طرف روانہ ہوتے ہوئے دیکھنے کو ملے اور کافی رش دیکھنے کو بھی ملا۔

اس موقعے پر سیاحوں نے کہا کہ ہم کافی مایوس تھے کیونکہ گزشتہ چند مہینوں سے گلمرگ اور دیگر کشمیر کے مشہور مقامات پر کوئی بھی برف باری دیکھنے کو نہیں ملی لیکن اب آخر کار گلمرگ کی حسین وادیوں میں برف باری ہوئی ہے، جس سے ہم کافی زیادہ خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کافی خوبصورت ہے فی الحال جو برف باری ہو رہی ہے اب یہ اور زیادہ خوبصورت لگنے لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہو کہ محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ برف باری کے باعث وادی کے پہاڑی علاقوں خاص کر سنتھن پاس، مغل روڈ، سادھنا پاس، رازن پاس اور زوجیلا پاس پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران باغوں یا کھیتوں کی دوا پاشی یا آب پاشی کرنے سے احتراز کریں اور کھیتوں یا باغوں میں جمع پانی کی نکاسی کا بند و بست کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.