ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سندھ فاریسٹ کے سوئیل رینج میں آتشزدگی - گاندربل میں آتشزدگی

Fire in Ganderbal Sindh forest رینج آفسیر سندھ فارسٹ محمد محسن نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لے عملہ کو کام پر لگایا گیا ہے۔آگ جنگل میں سوکھی گھاس کی وجہ لگ گئی ہے، تاہم بہت جلد آگ کو بجھایا جائے گا۔

fire-in-sindh-forest-area-in-ganderbal
سندھ فاریسٹ کے سوئیل رینج میں آتشزدگی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 7:59 PM IST

سندھ فاریسٹ کے سوئیل رینج میں آتشزدگی

گاندربل: سندھ جنگلات کے سوئیل رینج میں آگ نمودار تاہم رینج آفسر کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے کاروائی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق سندھ فارسٹ گاندربل کے سوئیل رینج کے کمپارٹمنٹ نمبر 52 میں اچانک آگ نمودار ہوئی۔ جنگلات میں سوکھی گھاس کی بھاری مقدار کی وجہ سے آگ نے کم وقت میں ایک بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

اگرچہ محکمہ جنگلات نے فوری اپنے عملے کو علاقے میں آگ بجھانے کے روانہ کیا، تاہم آگ پر پوری طرح قابو نہیں پایا جاسکا۔مقامی لوگوں نے بتایا چند ماہ پہلے اس میں دیودار کے چھوٹے پودے لگائے گئے تھے جو اس بھیانک اگ کی وجہ سے جل گئے۔مقامی لوگوں نے مزید بتایا اگر یہ اگ پہاڑی کے دوسری جانب پھیل گئی تو وہاں پر زیادہ نقصان ہو جائے گا کیونکہ وہاں پر سر سبز پیڑ پودے ہیں۔

اس حوالے سے جب رینج آفسیر سوئیل رینج محمد محسن نے بتایا کہ آگ بجھانے کے عملہ لگا ہوا ہے اور بہت جلد آگ کو قابو کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کی پہلی ترجیہی آگ کو پھیلنے سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگل میں سوکھی گھاس موجود ہونے کی وجہ سے آگ پر جلدی قابو نہیں پایا جا رہا، تاہم بہت جلد آگ کو بجھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: منڈی کے مختلف مقامات پر جنگلوں میں آتشزدگی سے سبز سونے کا نقصان

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ آگ سے کچھ زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے، تاہم کچھ تعداد میں چھوٹے پودے آگ سے جل گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عملہ آگ بجھانے میں لگا ہے اور بہت جلد آگ پر قابو پایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.