ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں ایم ایل اے ہوسٹل میں آتشزدگی، رہائشی کوارٹر کو نقصان پہنچا - ایم ایل اے ہوسٹل

Fire In MLA Hostel Srinagar سرینگر کے مولانا آزاد روڈ پر واقع ایم ایل اے ہوسٹل میں جمعہ کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی کوارٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔

fire-breaks-out-in-mla-hostel-srinagar
سرینگر میں ایم ایل اے ہوسٹل میں آتشزدگی، رہائشی کوارٹر کو نقصان پہنچا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 16, 2024, 3:36 PM IST

سرینگر میں ایم ایل اے ہوسٹل میں آتشزدگی، رہائشی کوارٹر کو نقصان پہنچا

سرینگر: گرمائی دارلحکومت سرینگر کے مولانا آزاد روڈ پر واقع ایم ایل اے ہوسٹل میں جمعہ کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی کوارٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایم ایل اے ہوسٹل میں جمعہ کی صبح قریب نو بجے ایک دو منزلہ رہائشی کوارٹر کی دوسری منزل سے آگ نمودار ہوئی، جس سے اس عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں ایک چنار کے درخت اور ایک لکڑی کے ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔موصوف عہدیدار کا کہنا تھا کہ نزدیکی فائر اسٹیشنوں کے فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ تاہم اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سال 2023: آتشزدگی کے واقعات سے وادی میں تقریباً 63 کروڑ روپے کا نقصان

واضح رہے کہ سال 2023 میں وادی کشمیر میں آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہوئے تھے۔ آگ کی ان وارداتوں میں رہائشی مکانات، سرکاری عمارات، شاپنگ کمپلکس، دکانیں اور دیگر تعمیرات کے علاوہ گاڑیاں اور بجلی ٹرانسفارمر خاکستر ہوئے ہیں، جبکہ کئی جنگلاتی علاقے اور نرسریاں وغیرہ بھی آگ لگنے سے تباہ ہوئیں۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.