ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عوامی اتحاد پارٹی نے 9 اسمبلی حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کیا اعلان - JK Assembly Election

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 6:47 PM IST

جیل میں بند انجینئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی نے جنوبی کشمیر کے 9 اسمبلی حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

عوامی اتحاد پارٹی کی سرینگر میں پریس کانفرنس
عوامی اتحاد پارٹی کی سرینگر میں پریس کانفرنس (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر (جموں کشمیر) : جیل میں بند عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) سے وابستہ افراد نے جمعرات کو سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اے آئی پی ترجمان اعلیٰ انعام النبی نے 9 امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ طور اعلان کیا جو کہ جنوبی کشمیر سے اے آئی پی کی تخت پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اے آئی پی نے پانپور حلقے سے عبد القیوم میر کو میدان میں اتارا ہے، جبکہ ترال اسمبلی حلقے سے حال ہی میں پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ڈی ڈی سی ممبر ہربخش سنگھ کو مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ اسی طرح صوفی اقبال پلوامہ اور زینہ پورہ شوپیاں سے مولوی فیاض وگے اے آئی پی کی نمائندگی کرنے جا رہے ہے۔ دمہال ہانجی پورہ سے یہ ذمہ داری محمد عارف ڈار کو دی گئی ہے جبکہ دیوسر سے ڈاکٹر سہیل بٹ اور ڈورو حلقہ انتخاب سے ہلال احمد ملک، اننت ناگ ویسٹ سے عاقب مشتاق اور اننت ناگ حلقہ انتخاب سے توصیف نثار بطور امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔

انعام النبی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کی یہ فہرست سول سوسائٹی اور عوامی مشاورت کے بعد سامنے لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ کئی سابق ایم ایل اے اور ایم ایل سیز مینڈیٹ کی خاطر پارٹی قیادت سے رابطہ کر رہے ہیں تاہم جیل میں بند عوامی اتحاد پارٹی کے بانی انجینئر رشید کی ہدایت ہے کہ لوگوں اور پارٹی قیادت سے مشورے سے ہی امیدواروں کو منڈیٹ دیا جائے۔

اس موقع پر پارٹی کے سنیئر رہنماء اشتیاق قادر نے کہا کہ عوامی اتحاد پارٹی کے بانی اور جیل میں بند انجینر رشید نے پارلیمانی انتخابات میں شمالی کشمیر میں جیت درج کرکے سب کو چونکا دیا تھا۔ ایسے میں پارٹی اسمبلی انتخابات کے دوران بھی عوامی اتحاد کی بنیاد پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پُر امید ہے اور عوامی اتحاد پارٹی دیگر مقامی سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں ایک متبادل کے طور پیش کررہی ہے۔ اس موقع پر کئی ڈی ڈی سی ممبران کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے عوامی اتحاد پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: انجینئر رشید کے بھائی شیخ خورشید کا سیاسی میدان میں اترنے کا ارادہ - Er Rashid

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.