ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک - Encounter in Pulwama Village - ENCOUNTER IN PULWAMA VILLAGE

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے نہامہ علاقے میں پیر کی صبح شروع ہوئے انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز کی تلاشی مہم تاحال جاری ہے۔

Encounter Breaks Out in Pulwama Village
پلوامہ کے نہامہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپ (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 9:39 AM IST

Updated : Jun 3, 2024, 12:44 PM IST

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے نہامہ علاقے میں پیر کی صبح عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی جس میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فوسرز کو نہامہ کاکاپورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے نہامہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی جو ایک انکاؤنٹر میں تبدیل ہوگئی۔ اس دوران دونوں جانب سے گولیوں تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہنے کے بعد دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔

پلوامہ کے نہامہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپ (Video: Etv Bharat)

اطلاعات کے مطابق اس تصادم آرائی میں ہلاک عسکریت پسند کمانڈر کی شناخت ریاض احمد ڈار ساکن ستھرکنڈ کاکاپورہ کے طور پر کی گئی ہے۔ ریاض احمد نو سال سے سرگرم تھا اور لیشکر طیبہ کا ایک اعلیٰ کمانڈر تھا جس کی تلاش سیکورٹی فورسز کئی برسوں سے تھی۔ فورسز کے مطابق وہ کئی حملوں میں ملوث تھا اور اس کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہے

وہیں، جھڑپ میں رائیس احمد نام کا ایک اور عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے جو لرو کاکاپورہ علاقے سے تعلق رکھتا تھا۔ وہ تقریباً تین سال سے سرگرم تھا۔ تاہم پولیس نے اس کی تصدیق ابھی تک نہیں کی ہے۔ علاقے میں ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 3, 2024, 12:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.