ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ- راجوری پارلیمانی سیٹ کیلئے الیکشن ری شیڈول - Anantnag Rajouri parliamentary seat - ANANTNAG RAJOURI PARLIAMENTARY SEAT

اننت ناگ - راجوری پارلمانی سیٹ کے لیے الیکشن تیسرے مرحلے یعنی 7 مئی کو ہونے والے تھے۔ تاہم کچھ روز قبل کئی سیاسی پارٹیوں اور رہنماؤں نے خراب موسم کا حوالہ دیتے ہوئے ای سی آئی کو الیکشن مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا۔

eci-reschedules-polling-for-anantnag-rajouri-parliamentary-seat
اننت ناگ پارلیمانی سیٹ کیلئے الیکشن ری شیڈول
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 9:00 PM IST

Updated : Apr 30, 2024, 10:31 PM IST

جموں: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ انتخاب پر انتخابات کی تاریخ میں تبدیل کی ہے۔اس سیٹ پر الیکشن تیسرے مرحلے یعنی 7 مئی کو ہونے والے تھے اور اب اس سیٹ پر الیکشن چھٹے مرحلے یعنی 25 مئی کو ہوں گے۔

eci-reschedules-polling-for-anantnag-rajouri-parliamentary-seat
اننت ناگ پارلیمانی سیٹ کیلئے الیکشن ری شیڈول

یاد رہے کہ کئی سیاسی جماعتوں بشمول بی جے پی، اپنی پارٹی، عوامی کانفرنس اور چند دیگر سماجی تنظیموں نے الیکشن کمیشن کو موسم کا حوالہ دیتے ہوئے اس سیٹ پر الیکشن مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا۔پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے الیکشن مؤخر کرنے کے مطالبہ کو بی جے پی کی ایک سازش قرار دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے منگل کو اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقے کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو مؤخر کرکے 25 مئی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خطے میں لاجسٹک، مواصلات اور رابطے کی قدرتی رکاوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ووٹنگ کو مؤخر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ-راجوری نشست پر انتخابات مؤخر کرنے کا کوئی جواز نہیں: عمر عبداللہ

اس سیٹ پر نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور اپنی پارٹی آمنے سامنے ہیں۔ نیشنل کانفرنس نے سابق وزیر میاں الطاف، پی ڈی پی نے محبوبہ مفتی، اپنی پارٹی نے ظفر منہاس کو میدان میں اتارا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس نشست پر کسی بھی امیدارو کو کھڑا نہیں کیا۔

اننت ناگ - راجوری سیٹ کُل 1,828,838 اہل ووٹرز پر مشتمل ہے۔ ان میں 9،29،811 مرد ووٹرز، 8،99،027 خواتین ووٹرز، اور 25 خواجہ سرا ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ معذور افراد کی تعداد 91,805 ہے۔ اس سیٹ پر گجر و بکروال کی ایک اچھی تعداد موجود ہیں۔

Last Updated : Apr 30, 2024, 10:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.