ڈوڈہ:ضلع ڈوڈہ میں منعقدہ پولیس شہید کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھدرواہ کے مشہور کرکٹ کلب سمیت کل 16 ٹیموں نے شرکت کی۔ مقامی باشندوں بالخصوص نوجوانوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ کو لے کر زبردست دلچسپی ہائی گئی۔ سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ڈوڈہ ڈسٹرکٹ پولیس کے زیر اہتمام اس ٹورنامنٹ میں پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے قوم کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
اس ٹورنامنٹ میں مسابقتی میچوں کی ایک سیریز تھی، جس کا اختتام ایک سنسنی خیز فائنل میں ہوا۔ فائنل میچ میں بھلیسہ اور بانہال کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافیاں اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ انفرادی کارکردگی کو بھی تسلیم کیا گیا اور انعامات سے نوازا گیا۔
اے ڈی جی پی جموں زون آنند جین نے تمام شرکاء کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی۔نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے پولیس فورس کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو کھیلوں کے ساتھ متوازن رکھیں اور سماج دشمن سرگرمیوں سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ترال میں عیدگاہ پریمئر لیگ کا افتتاح
انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ نے نہ صرف مقامی کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا بلکہ پولیس اور مقامی باشندوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔