اونتی پورہ: محکمہ تعلیم کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری اسکول لارکی پورہ اونتی پورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدلقیوم ندوی، زیڈ ای او اونتی پورہ آزاد احمد لون اور تعلیمی زون اونتی پورہ کے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر تقریبا 33 منتخب خواتین میں آیا کے آرڈر تقسیم کیے گیے۔ آرڈر کی کاپی حاصل کرنے کے بعد منتخب امیدواروں نے مسرت کا اظھار کیا اور کہا کہ آج کا دن انکے لیے عید سے کم نہیں ہے کیونکہ آجکل کے دور میں روزگار ملنا بہت ہی مشکل ہے تاہم مرکزی حکومت کی اس اسکیم نے ان کے لیے ایک امید کی کرن پیدا کی ہے۔ منتخب خواتین نے محکمہ تعلیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔
چیف ایجوکیشن افیسر پلوامہ عبدالقیوم ندوی نے بتایا کہ اس تقریب کا اہتمام آیا کےلئے منتخب خواتین میں تعیناتی کے آرڈر تقسم کرنے کے حوالے سے کیا گیا تھا اور ہمیں امید ہے کہ اس سے اسکولوں کی حالت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے 33 گھرانوں کو روزگار فراہم کرنے پر بھی انہیں کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ عبدالقیوم ندوی نے کہا کہ آیاؤں کے تقرر سے چھوٹے بچوں کو سہولت ہوگی۔ جو طلبا چھوٹی کلاسس میں پہلی بار اسکول آرہے ہیں ان کا بہتر انداز میں خیال رکھا جائے گا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
اونتی پورہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے آرڈرس تقسیم - چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ
Distribution of orders by Education Department محکمہ تعلیم کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری اسکول لارکی پورہ اونتی پورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 33 منتخب آیاؤں میں آرڈر تقسیم کیے گیے۔
Published : Feb 23, 2024, 8:40 PM IST