ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انتخابات کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار، ڈی جی پی - kashmir

ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی لوک سبھا انتخابات کے حوالہ سے تیاریاں انجام دی جا رہی ہیں تاہم اسمبلی الیکشن کے حوالہ سے کوئی بھی سرگرمی انجام نہیں دی جا رہی ہے

انتخابات کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار اور وعدہ بند: ڈی جی پی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 11, 2024, 3:19 PM IST

Updated : Mar 11, 2024, 4:01 PM IST

انتخابات کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار، ڈی جی پی

پلوامہ (جموں کشمیر) : جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آر آر سوین نے کہا ہے کہ جموں کشمیر پولیس یونین ٹیریٹری میں لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سے تیار بھی ہے اور وعدہ بند بھی۔ آر آر سوین نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس فورس ووٹرز کو محفوظ ماحول فراہم کرے گی۔ ڈی جی پی نے پیر کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں پولیس چوکی کے افتتاح کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

نامہ نگاروں کی جانب سے الیکشن کے حوالہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس فورس، جموں وکشمیر میں منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ ڈی جی پی نے کہا: ’’ہم جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سبھی ووٹرز کو محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔ اور پولیس اس کے لیے وعدہ بند ہے۔‘‘

قبل ازیں پولیس کی جانب سے رہمو علاقے میں پولیس چوکی کا افتتاح کیا گیا جس میں آر آر سوین نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔ پولس چوکی کے افتتاح کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے عوامی دربار میں شرکت کی جہاں انہوں نے عوام سے خطاب کیا اور لوگوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ جبکہ عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرکے سماجی سے بدعنوانیوں کو ختم کرنے کے لئے ان کا ساتھ دیں۔

ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین نے بتایا کہ پولیس، منشیات اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کر رہی ہے۔ جس کے لئے پولیس کی جانب سے سخت موقف اپنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان میں سرگرم دہشت گردوں کی جانب سے یہاں پر منشیات سپلائی کی جا رہے ہے جس سے یہاں کے نوجوان ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے نوجوان متاثر ہو رہے ہیں۔‘‘

ڈی جی پی نے سخت لہجہ میں کہا: ’’ہم منشیات کو ختم کرنے کے لئے اس کاروبار میں ملوث افراد کی جائیداد منسلک کر رہے ہیں، تاکہ منشیات فروش اس دھندنے سے حاصل کی گئی آمدن کو استعمال نہ کر سکیں۔‘‘ بعد ازاں ڈی جی پی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز، پلوامہ میں پولیس افسران کے ساتھ بھی ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ جس میں سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: انتخابات کے دوران تشدد کے واقعات ہوتے ہیں تو ڈی جی اور ریاستی پولس کو جواب دینا ہوگا

Last Updated : Mar 11, 2024, 4:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.