ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجناتھ سنگھ سیاچن میں فوجیوں کے ساتھ ہولی منائیں گے - Holi 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 4:56 PM IST

Updated : Mar 23, 2024, 5:42 PM IST

Rajnath Singh to Celebrate Holi in Siachen بھارت کے کئی علاقوں میں ہولی کا تہوار موسم سرما کے خاتمے اور گرم موسم کی ابتدا کے طور پر منایا جاتا ہے۔ شمالی بھارت میں یہ تہوار ہندو دیوتا کرشنا کے رادھا سے پیار کی علامت کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

Defence Minister Rajnath Singh
راجناتھ سنگھ

سرینگر: مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہولی کا تہوار دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن میں اپنی خدمات انجام دینے والے فوجیوں کے ساتھ منائیں گئے۔ اس حوالے سے راجناتھ سنگھ 25مارچ کو سیاچن گلیشیئر کا دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ سیاچن گلیشیئر، دنیا کے سب سے بڑے گلیشیئرز میں سے ایک ہے۔ اس گلیشیئر کی لمبائی 71 کلومیٹر ہے اور مرکز کے زیر انتظام لداخ میں بھارت اور پاکستان کی سرحد پر ہے۔ سخت موسم کی وجہ سے فوج صرف ایک سپاہی کو سیاچن میں تین ماہ کے لیے تعینات کر سکتی ہے۔

وہیں ایک دفاعی نگراں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 37 برسوں میں، سخت خطوں، انتہائی موسم، دشمن کی فائرنگ اور دیگر عوامل کے نتیجے میں سیاچن میں 800 سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب وزیر دفاع راجناتھ سنگھ فوجی چوکی کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل وزیر دفاع نے سنہ 2019 میں سیاچن کا دورہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: آج کے 'بدنام' مغل کل ہولی کھیلنے کیلئے مشہور تھے

ملک بھر میں رنگوں کا تہوار ہولی موسم سرما کے خاتمے اور گرم موسم کی ابتدا کے طور پر منایا جاتا ہے۔ شمالی بھارت میں یہ تہوار ہندو دیوتا کرشنا کے رادھا سے پیار کی علامت کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

Last Updated : Mar 23, 2024, 5:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.