ETV Bharat / jammu-and-kashmir

الیکشن کمیشن کی نوٹس کا تحریری جواب دوں گا: ڈاکٹر ہربخش سنگھ - Model Code Of Conduct - MODEL CODE OF CONDUCT

ڈی ڈی سی ممبر ترال و پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ' انہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی کی جانب سے جو نوٹس انہیں اجرا ہوئی ہے ، اس کا وہ تحریری جواب دیں گے۔'

ڈاکٹر ہربخش سنگھ
ڈاکٹر ہربخش سنگھ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 14, 2024, 9:17 PM IST

الیکشن کمیشن کی نوٹس کا تحریری جواب دوں گا: ڈاکٹر ہربخش سنگھ

ترال( پلوامہ): الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری بھیج دیا گیا ہے، تاہم آج انہوں نے اس معاملے کو لیکر میڈیا کے سامنے آج صفائی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کا تحریری جواب دیں گے۔
بیساکھی کے سلسلے میں آج دوسرے روز بھی وادی کے اطراف واکناف میں تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔ اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع سیموہ کے گردوارے ٹی بی صاحب میں بھی ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں سیموہ اور ترال کے مختلف دیہات سے آئے ہوئے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت کی۔ڈی ڈی سی ممبر ترال و پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے یہاں حاضری دی اور سکھ سنگھت کو مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ'یہ سیاسی پارٹیوں کی سازش ہوتی ہے ، ہم کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوٹس کا تحریری جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں میں پارٹی کی طرف سے آتا ہوں وہاں میں پارٹی ترجمان کی بحثیت سے آتا ہوں اور جہاں مجھے کسی ریویو میٹنگ یا انتظامیہ کی کوئی میٹنگ میں شرکت کرنی ہوتی ہے وہاں میں ڈی ڈی سی ممبر کے بطور اپنی خدمات انجام دیتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.