پلوامہ: بارشوں کے باوجود سی آر پی ایف کی 183 بٹالین نے آج جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول ہال میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں علاقہ کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
سی آر پی ایف جہاں وادی بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پیش پیش رہتی ہے، وہی وادی کے دور دراز علاقوں میں فورسز سیوک ایکشن پروگرام کے تحت مختلف پروگرامز منعقد کر رہی ہیں، تاکہ لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم ہوں۔
ضلع پلوامہ کے ہال علاقے میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں علاقہ اور دیگر مختلف علاقوں کی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ڈاکٹروں سے ماہرانہ طبی مشورہ لیا اور مفت میں ادویات بھی حاصل کی۔
مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ منعقد کرنے پر انہیں شکریا ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ منقعد کئے جانے چاہئے، تاکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں: ٹہاب پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
سی آر پی ایف ڈاکٹر نے اس حوالے سے بتایا کہ کیمپ میں علاقے کے ضرورت مندوں لوگوں کو مفت طبی مشورہ دیا گیا، جبکہ اس میڈیکل کیمپ میں تقریباً 300 مریضوں کا علاج کیا گیا۔