ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس کے ساتھ الائنس کے لئے گفتگو جاری ہے: کانگریس صدر - Cong NC Alliance - CONG NC ALLIANCE

جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیے جانے کے بعد طارق حمید قرہ نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی جماعت سبھی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ الائنس کے لیے تیار ہے۔

کانگریس نے کی سرینگر میں پریس کانفرنس منعقد
کانگریس نے کی سرینگر میں پریس کانفرنس منعقد (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 19, 2024, 2:22 PM IST

Updated : Aug 19, 2024, 4:33 PM IST

کانگریس نے کی سرینگر میں پریس کانفرنس منعقد (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر: جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا کہ وہ نیشنل کانفرنس (این سی) کے ساتھ اسمبلی انتخابات میں الائنس کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم اس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نیشنل کانفرنس کے ساتھ گفتگو کر رہی ہے۔ سرینگر میں کانگریس کے نو منتخب صدر طارق حمید قرہ نے بتایا کہ پارٹی نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں صدر کے علاوہ غلام احمد میر، وقار رسول اور تارا چند شامل ہیں۔

قرہ نے کہا کہ ’’نیشنل کانفرنس کے ساتھ انڈیا الائنس کے طرز پر اسمبلی الیکشن میں بھی الائنس پر گفتگو جاری ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ کانگریس دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی الائنس کرنے کے لئے تیار ہے۔ یاد رہے کہ جمعہ کو الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جس کے بعد جموں کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ کانگریس کی جانب سے بھی الیکشن سے قبل ایک بڑا فیصلہ لیا گیا، وقار رسول کو صدر کے عہدے سے معذول کرکے ان کی جگہ طارق حمید قرہ کو پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا۔

غور طلب ہے کہ طارق قرہ پی ڈی پی کے بانی لیڈران میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے سنہ 2002 میں اسمبلی حلقہ بٹہ مالو (جسے حد بندی کے بعد تقسیم کیا گیا) سے انتخابات جیتے تھے، لیکن سنہ 2008 میں انکو نیشنل کانفرنس کے امیدوار عرفان شاہ سے انتہائی کم ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہ سنہ 2002 اور سنہ 2008 کے پی ڈی پی - کانگریس حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

سنہ 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں قرہ نے پی ڈی پی کی ٹکٹ پر سرینگر نشست سے کشمیر کے قدر آور لیڈر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ہرایا تھا، تاہم انہوں نے سنہ 2016 میں حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت پر عوامی احتجاج کے دوران عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف رکن پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور پھر کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔

غور طلب ہے نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں الائنس میں انتخابات لڑے تھے جس میں این سی نے کشمیر کی تین جبکہ کانگریس نے جموں کی دو نشستوں سے انتخاب لڑے تھے۔ نیشنل کانفرنس نے کشمیر کی دو نشتوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ کانگریس کو جموں کی دونوں سیٹوں پر بی جے پی کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر و کشمیر اسمبلی انتخابات: بی جے پی کسی پارٹی سے اتحاد نہ کر کے آزاد امیدواروں کی حمایت کرے گی - JK Assembly Elections

Last Updated : Aug 19, 2024, 4:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.