ETV Bharat / jammu-and-kashmir

'یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش' - Amarnath Yatra 2024 - AMARNATH YATRA 2024

جنوبی کشمیر میں محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئراشوک کمارنے کہاکہ امرناتھ یاترا کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ متعلقہ ادارے کی جانب سے قبل از وقت امرناتھ یاترا کی تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی۔ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی یاتریوں کوتمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 11, 2024, 4:44 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے امرناتھ گپھا جانے والے یاتریوں کو سہولیات فراہم کرنے تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ حالانکہ رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے جبکہ یاترا کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے سیکورٹی اداروں کی جانب سے اہم میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے (etv bharat)

ادھر سیول انتظامیہ کی جانب سے جموں کے ساتھ ساتھ یاتریوں کو سہولیات بہم پہنچانے کی غرض سے وادی کشمیر میں بھی تیاریاں جاری ہیں۔ وہی محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے یاتریوں کو بنیادی سہولیات پہنچانے کی غرض سے پہلے ہی متحرک ہوا ہے٬ محکمہ کی جانب سے اننت ناگ سے گپھا کے مختلف مقامات پر یاتریوں کی سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امرناتھ گھپا جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑیوں پر سطح سمندر سے 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ اس گپھا کی یاترا ہندو مذہب میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ہر سال اس گپھا کی یاترا کے لیے ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں یاتری آکر اس کے درشن کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شری امر ناتھ یاترا کے لیے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ

یہ بھی پڑھیں: وہی رواں برس سالانہ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہونے جارہی ہے، جس کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس بار یاترا 50 دنوں پر محیط ہوگی جو 19 اگست کو اِختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.