ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں بی ایس ایف کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا اہتمام - منڈی

Blood Donation Camp In Mandi ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی 54 بٹالین کے زیر اہتمام خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح بارڈر سیکیورٹی فورس 54 بٹالین کے کمانڈنٹ آفیسر دیش راج سنگھ نے کیا۔

منڈی میں بی ایس ایف کی جانب سے خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 7:36 PM IST

منڈی میں بی ایس ایف کی جانب سے خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام

پونچھ:اس موقع ان کے ہمراہ بارڈر سیکیورٹی فورس کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔ منعقدہ کیمپ میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ بارڈر سیکورٹی فورس کی خواتین اہلکاروں نے بھی خون عطیہ کیا۔

اس حوالے سے بارڈر سیکیورٹی فورس 54 بٹالین کے کمانڈنٹ آفیسر دیش راج سنگھ نے کہا کہ بی ایس ایف کی جانب سے وقفہ وقفہ سے ایسے کیمپ منعقد کیے جاتے ہیں۔ جن میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے جوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور خون کا عطیہ پیش کرتے ہیں۔

تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کے دوران انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر سیکیورٹی فورس کے زیر اہتمام آئیندہ بھی اسی طرح کیمپ منعقد کیے جاتے رہیں گے اور دوران کیمپ جوانوں کی جانب سے جو خون کا عطیہ دیا گیا ہے۔ اُسے پونچھ سے آئی ہوئی محکمہ صحت کی ٹیم راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ کے بلڈ بینک میں جمع کرائے گی۔

یہ بھی پرھیں:ڈوڈہ میں اسنو فیسٹول 2024 کے درمیان لال ڈرامن کا اہتمام

ان کے علاوہ ڈاکٹر اویس صدیق نے کہا کہ بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے ایسے کیمپ منعقد کرنا ایک خوش آئین قدم ہے۔ جس سے کسی کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر سیکیورٹی فورس کے بیس جوانوں نے بیس یونٹس خون کا عطیہ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.