ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشتی الٹنے سے ہوئے انسانی جانوں کے زیاں پر میرواعظ کا اظہار غم - Srinagar Boat Incident - SRINAGAR BOAT INCIDENT

Boat Capcized in Kashmirدریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے ہوئے انسانی جانوں کے زیاں پر سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

۱
۱
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 6:52 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے گنڈبل، سرینگر میں دریائے جہلم میں ایک کشتی کے الٹ جانے کے نتیجے میں ہوئے جانی نقصان پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے ساتھ اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں میرواعظ نے کہا کہ ’’جائے واردات کے قریب پچھلے کئی برسوں سے زیر تعمیر فٹ برج کے نامکمل ہونے کی صورت میں مقامی اسکولی بچوں اور عام لوگوںکو دریا پار کرنے کیلئے کشتی کا سہارا لینا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے آج یہ المناک حادثہ پیش آیا جو انتہائی افسوسناک اور بہت بڑا المیہ ہے۔‘‘

میرواعظ نے اللہ تبارک و تعالیٰ سے جاں بحق ہوئے افراد کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ میرواعظ سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پل کے نامکمل ہونے پر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس معاملے میں انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سرینگر جہلم سانحہ، ذمہ دار کون؟ - Srinagar Jhelum Boat Tragedy

واضح رہے کہ سرینگر کے گنڈبل، بٹوارہ علاقہ میں دریائے جہلم میں منگل کی صبح ایک کشتی الٹ گئی جس میں درجن سے زائد افراد بشمول اسکولی بچے بھی سوار تھے۔ حادثہ میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کم از کم تین افراد ہنوز لاپتہ ہیں جنہیں بازیاب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ گنڈبل میں پیش آئے اس المناک حادثے کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے پر ہر ایک آنکھ نم ہے۔ ادھر، بعد دوپہر حادثہ میں ہلاک ہوئے چھ افراد کو پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا، ان کی تجہیز و تکفین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بٹوارہ سری نگر میں دریائے جہلم میں مسافر کشتی الٹ گئی، چھ افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا اندیشہ - boat capsizes in River Jhelum

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.