ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال ہفو نگن پورہ میں انتظامیہ کی جانب سے عوامی دربار (بلاک دیوس) منعقد ہوا جس کی صدارت اے ڈی سی ترال نے کی۔ بلاک دیوس میں ضلع سطح کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ بلاک دیوس کے موقعے پر عوامی وفود نے اپنے اپنے مسائل انتظامیہ کی توجہ میں لانے کی کوشش کی۔
اے ڈی سی ساجد نقاش نے عوامی دربار کو خطاب کرتے ہوئے مقامی باشندوں کے مسائل سے جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مقامی لوگوں کے مسائل وقت پر ہی حل کیے جائیں گے۔ اس کے لیے انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی دربار یا بلاک دیوس کے انعقاد کا مقصد ہی لوگوں کے مسائل سننا، مسائل کے حل کرنا ہوتا ہے۔ ضلع انتظامیہ اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ حکومت لوگوں کی دہلیز تک پہنچ رہی ہے اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے سن رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کے کوئیل میں عوامی دربار کا انعقاد
بلاک دیوس کے موقعے پر مقامی باشندوں نے بتایا کہ عوامی دربار (بلاک دیوس) کے دوران متعدد مسائل کو انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ جلد سے جلد مسائل کو حل کرکے لوگوں کی پریشانیاں دور کرے گی۔