سرینگر: نیشنل کانفرس کے نائب صدر عمر عبدللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اس بار کے انتخابات کافی اہم ہیں۔دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے لوگوں کے دل جیتنے میں ابھی تک ناکام ہوئی ہے اس لیے وزیر داخلہ امت شاہ یہ بولنے کے لیے مجبور ہورہے ہیں کہ لوگوں کے دل جیتنے کے بعد ہی ہم اپنے امیدواروں میدان میں اترے گے۔ان باتوں کا اظہار عمر عبدللہ نے جمعہ کو پارٹی ہیڈکواٹر سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو معلوم ہے کہ وہ شکست سے دوچار ہوگی، اس لئے انہوں نے امیدوار میدان میں نہیں اترے اور یہ بات خود وزیر داخلہ امت شاہ تسلیم کررہے ہیں کہ لوگوں کے دل جیتنے کے بعد ہی ہم انتخابات میں حصہ لے گے، اس کا مطلب ہے کہ وہ ابھی تک یہاں کے لوگوں کے دل جیتنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا بی جے پی نے میدان نہیں چھوڑا، بلکہ وہ پیچھے سے لگام پکڑے ہوئے ہیں۔ایسے میں ترون چگھ کا یہاں کی اپنی ہم خیال سیاسی جماعتوں سے ملنا یہ واضح اشارہ ہے کہ وہ مذکورہ پارٹیوں کے امیدواروں کی مدد کر رہے ہیں۔ وہیں پھر انڈیا بلاک میں شامل پارٹیاں خاص کر نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو بار بار شکست دینے کی بات بی جے پی کی جانب سے کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: بی جے پی، پیپلز کانفرنس اور اپنی پارٹی کی صورت میں انتخابات لڑ رہی ہے: عمر عبد اللہ
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سجاد لون کا اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری اور ترون چگھ سے ملنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ دونوں بی جے پی کی پشت پناہی میں کام کررہے ہیں اور جموں وکشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔