ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نوشہرہ سندر بنی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار رویندر رینا نے اپنا ووٹ ڈالا - JK Assembly Elections 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

Updated : 2 hours ago

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ صبح ہی سے رائے دہندگان جوش و خروش کے ساتھ اپنے حق کا استعمال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں پولنگ مراکز کا رخ کر رہے ہیں۔

BJP Candidate for Nowshera sunderbani seat Ravinder raina casts his vote
نوشہرہ سندر بنی سیٹ کے لیے بی جے پی کے امیدوار رویندر رینا نے اپنا ووٹ ڈالا (ETV Bharat Urdu)
نوشہرہ سندر بنی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار رویندر رینا نے اپنا ووٹ ڈالا (ETV Bharat Urdu)

نوشہرہ، سندر بنی: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے سیکنڈ مرحلے کے لیے حق رائے دہی کا سلسلہ جاری ہے۔ رائے دہندوں میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ صبح ہی سے کئی جگہ رائے دہندوں کی قطاریں دیکھی گئیں۔ نوشہرہ سندر بنی سیٹ کے لیے بی جے پی کے امیدوار رویندر رینا نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ نوشہرہ سے الیکشن لڑ رہے رویندر رینا نے کہا کہ بی جے پی کو جموں و کشمیر میں بھاری اکثریت ملنی چاہیے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہاں بی جے پی اکثریت حاصل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم استحصالی سیاسی قوتوں کو یہاں راج نہیں کرنے دیں گے اور کشمیریوں کی بات کریں گے، انجینئر رشید - JK Assembly Elections 2024

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ میں پارٹی کا ایک عام کارکن ہوں اور ہم 'نیشن فرسٹ' کے جذبہ سے کام کرتے ہیں۔ پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے جس طرح جموں و کشمیر کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے، یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کچھ سیاسی پارٹیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب کانگریس، پی ڈی پی اور این سی کی حکومتیں تھیں تو یہاں خوف کا ماحول تھا۔ آج پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی کوششوں سے یہاں خوشی اور امن کا ماحول ہے۔ یہاں ریکارڈ ووٹنگ دیکھی جائے گی۔

Last Updated : 2 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.