ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیٹ امتحان کیسے کریک کریں؟ ترال میں آگاہی پروگرام منعقد - نیٹ امتحان

بجہ ونی، سپورٹس اسٹیڈیم ترال میں منعقدہ آگاہی پروگرام میں نیٹ امتحان کریک کرنے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

نیٖٹ امتحان کیسے کریک کریں؟ ترال میں آگاہی پروگرام منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 5:57 PM IST

نیٖٹ امتحان کیسے کریک کریں؟ ترال میں آگاہی پروگرام منعقد

پلوامہ: ’’بیٹ دی نیٖٹ‘‘ Beat The NEET کے عنوان سے ضلع پلوامہ کے بجہ ونی اسپورٹس اسٹیڈیم، ترال میں ایک روزہ آگاہی و تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں ’’اسکائی کلاسز‘‘ نامی ایک ٹیوشن سنٹر کے اساتذہ سمیت دیگر ماہرین نے نیٹ امتحان کریک کرنے کے حوالہ سے طلبہ و طالبات کے ساتھ گفتگو کی۔ آگاہی پروگرام میں ترال کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شرکت کی جنہیں نیٹ کوالیفائی کرنے کے حوالے سے مفصل جانکاری فراہم کی گئی۔

پروگرام کے منتظمین کی جانب سے پروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ کو اسٹڈی میٹریل بھی مفت تقسم کیا گیا۔ پروگرام کے دوران ایک سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہو جس میں طلباء نے منتظمین، مقررین سے کئی سوالات بھی پوچھے۔ اس موقع پر منتظمین نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرامز طلبہ کی ذہن سازی کے لیے بہت ضروری ہیں۔

آگاہی پروگرام کے منتظم، حامد، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض طلبہ انتہائی ذہین اور محنتی ہوتے ہیں تاہم انہیں اس بات کی جانکاری نہیں ہوتی کہ کیا پڑھیں، کیا ترک کریں اور کس مضمون میں زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ حامد نے مزید کہا: ’’آج کا دور صرف محنت کا نہیں بلکہ محنت کے ساتھ ساتھ اسمارٹ ورک کا زمانہ ہے۔ اس لئے کوئی بھی امتحان کوالیفائی کرنے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کو ماہرین کے ساتھ رجوع کرنا چاہئے اور اس طرح کے آگاہی پروگرامز میں بھی شرکت کرنے سے طلبہ کو ایک نئی جہت ملے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: Tral Boy Qualifies NEET نیٹ کوالیفائی کرنے والے فرقان الواحد کے ساتھ خاص ملاقات

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کا مقصدر طلبہ کو نیٹ کے امتحانات میں کامیاب ہونے کے لیے ابھارا جائے، راغب کیا جائے اور ان کے اندر موجود صلاحتوں کو بروئے کار لایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.