ترال، پلوامہ: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے وادی میں انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بھی سیاسی مہم عروج پر ہے اور اس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں نے ریلیاں، روڈ شوز اور عوامی میٹنگوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ ووٹروں کو اپنی جانب راغب کیا جائے۔ اس سلسلے میں پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اور اب عوامی اتحاد پارٹی کے ٹکٹ پر چناؤ لڑنے والے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بھی کئی مقامات کا دورہ کیا۔
عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج ترال کے اری پل میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھی، جس کے دوران انہوں نے لوگوں کے کئی وفود سے ملاقات کی اور ان سے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ عوام اس بار خاندانی سیاست کو منہ توڑ جواب دیں گے اور امید ظاہر کی کہ انجینئر رشید کی قیادت میں اے آئی پی اس بار بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی اتحاد پارٹی میں شمولیت پر لوگوں نے ان کی تعریف کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ اگر رشید جیل سے رہا ہوتے ہیں تو ان کا پہلا دورہ ترال حلقے کا ہوگا۔