ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ادھم پور میں فوج کی راشٹریہ رائفلز کی 13ویں کانفرنس کا انعقاد

کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سچندرا کمار نے کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے فوج کو جدید ترین ٹکنالوجی سے لیس کرنے پر زور دیا۔

ادھم پور میں راشٹریہ رائفلز کی کانفرنس
ادھم پور میں راشٹریہ رائفلز کی کانفرنس (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

جموں: ناردرن کمان کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سچندرا کمار نے جموں و کشمیر کے اودھم پور میں منعقدہ اس کانفرنس کی صدارت کی۔ اس موقعے پر اپنے خطاب میں انہوں نے گزشتہ دہائیوں میں جموں و کشمیر میں امن و استحکام کی بحالی میں راشٹریہ رائفلز کی شاندار کارکردگی کی ستائش کی اور جامع ترقی اور قوم کی تعمیر میں ان کے تعاون کو سراہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ راشٹریہ رائفلز مروجہ آپریشنل چیلنجز اور مستقبل کے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک 'چست، پھرتیلی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس فورس' کے طور پر مؤثر طریقے سے از سر نو ترتیب، تنظیم نو اور دوبارہ تشکیل جاری رکھے۔ انہوں نے تمام راشٹریہ رائفلز کمانڈروں اور فوجیوں سے کہا کہ وہ 'عوام کے لیے اور عوام کے ساتھ' انسداد دہشت گردی فورس کے طور پر کام جاری رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں میں ہلاک فوجی افسر کیپٹن دیپک سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

عوام کے ساتھ نچلی سطح کے رابطے میں ہندوستانی فوج کے سفیر کے طور پر، راشٹریہ رائفلز کمیونٹی اور قوم کی تعمیر دونوں میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل سچندرا کمار نے راشٹریہ رائفلز کے تمام رینک کو جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو کامیابی سے چلانے کے لیے ان کی ثابت قدمی اور قربانی کے لیے مبارکباد دی۔ کانفرنس میں میجر جنرل انوپم بھاگی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل راشٹریہ رائفلز، جنرل آفیسرز کمانڈنگ کاؤنٹر انسرجنسی فورسز، راشٹریہ رائفلز فارمیشن/ بٹالین کمانڈرز اور آرمی ہیڈ کوارٹرز اور شمالی کمان کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ہندوستانی فوج کی جموں و کشمیر پولیس کو ٹریننگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.