ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فوج نے جموں کشمیر کے پونچھ میں پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کی - فوج

فوج نے جموں کے پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب پڑوسی ملک سے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ایک ڈرون پر فائرنگ کی ہے۔ فوج کے مطابق فائرنگ کے بعد یہ ڈرون واپس پاکستان کی طرف لوٹ گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By PTI

Published : Feb 12, 2024, 10:33 AM IST

مینڈھر، جموں: فوج کے دستوں نے جموں اور کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک پاکستانی ڈرون پر دو گولیاں چلائیں۔ حکام نے پیر کو اس کی جانکاری دی۔

حکام نے بتایا کہ ڈرون اتوار کی رات دیر گئے بھارت کے علاقے میں کچھ دیر منڈلانے کے بعد پاکستان کی طرف لوٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دشمن ملک کے ڈرون کی نقل و حرکت مینڈھر کے نار منکوٹ علاقے میں دیکھی گئی اور ایل او سی کی حفاظت کرنے والے دستوں نے اسے گرانے کے لیے کم از کم تین راؤنڈ فائر کیے۔ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ کے بعد ڈرون واپس پاکستان کی طرف لوٹ گیا، حکام نے بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے حال ہی میں منشیات، اسلحہ یا دھماکہ خیز مواد گرانے کے لیے سرحد پار سے اڑائے جانے والے ڈرون پر اطلاع دینے والوں کو 3 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے تاکہ اسے برآمد کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون کو بھارتی فوج گرا چکی ہے۔ کئی مرتبہ ان ڈروں سے نقدی، اسلحہ اور منشیات ضبط کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.