ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آرمی چیف کی جموں آمد، مشترکہ سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ جاری۔ ایل جی منوج سنہا و دیگر بھی میٹنگ میں شامل - Army Chief visits Jammu today - ARMY CHIEF VISITS JAMMU TODAY

جموں میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ہو رہی ہے جس میں آرمی چیف اُپیندر دویدی، ایل جی منوج سنہا، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین کے علاوہ اور دیگر اس میٹنگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انٹیلی جینس ایجنسیوں کے افسران بھی میٹنگ میں موجود رہیں گے۔ میٹنگ کا اہم مدعا یہی ہے کہ کس طرح سے حفاظتی انتظامات کو اور مضبوظ بنایا جائے کیونکہ جموں و کشمیرکئی جگہ حملے ہوئے ہیں۔ سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

آرمی چیف کی آج جموں آمد
آرمی چیف کی آج جموں آمد (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 10:54 AM IST

Updated : Jul 20, 2024, 4:49 PM IST

جموں: چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل اُپیندر دویدی آج جموں دورے پر ہیں جہاں وہ مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جہاں وہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور دیگر علاقوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ اس سلسلے میں فوجی افسران بھی سکیورٹی میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں۔

آرمی چیف کی آج جموں آمد (ETV Bharat)

جنرل اُپیندر دویدی جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ دیگر فورسز کے ساتھ پولیس ہیڈکوارٹر جموں میں ایک مشترکہ سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

دفاعی حکام نے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ جموں خطے میں حالیہ عسکریت پسندی کے واقعات اور غیر ملکی عسکریت پسندوں کی دراندازی پر توجہ مرکوز کرے گا۔

"بات چیت کا موضوع دراندازی کے مسائل، عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں شدت، آپریشنل کے دوران خامیاں اور دیگر متعلقہ مسائل کے گرد گھومے گا، ایک سینئر افسر، جس نے اپنا نام ظاہر کرنے سے انکار کیا، ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران یہ باتیں کہیں۔

آرمی چیف کی جموں آمد، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ (ETV Bharat)

پچھلے کچھ دنوں کے دوران کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں فوج کو نقصان پہنچا ہے اور فورسز اندرونی علاقوں میں عسکریت پسندی کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن چلا رہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج نے سیکٹر میں مزید دستے بھیجے ہیں، یونٹس کو نئے سرے سے ترتیب دیا ہے اور عسکریت پسندی کی کارروائیوں کے لیے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط کیا ہے۔

جموں، راجوری، پونچھ، ریاسی اور کٹھوعہ اضلاع پڑوسی ملک میں مقیم عسکریت پسند گروپوں کے واضح اہداف بننے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی اپنے ردعمل کو دوبارہ ترتیب دیا ہے۔

راجوری، پونچھ سیکٹر میں گزشتہ سال وادی کشمیر میں انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیوں میں سات فوجی مارے گئے تھے۔ جموں و کشمیر میں 2023 میں کل 71 عسکریت پسند مارے گئے جن میں وادی کشمیر میں 51 اور راجوری پونچھ کے علاقے میں 20 عسکریت پسند مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jul 20, 2024, 4:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.