ETV Bharat / jammu-and-kashmir

یاتریوں کو لے جا رہی ’غیر رجسٹرڈ‘ بس کی بریک فیل، یاتریوں کو آئی معمولی چوٹیں - Amarnath Yatra Bus Accident - AMARNATH YATRA BUS ACCIDENT

ضلع رام بن میں ریاست پنجاب کی رجسٹریشن نمبر والی ایک مسافر بردار بس کی بریک فیل ہونے سے اس میں سوار یاتر معمولی زخمی ہو گئے۔

یاتریوں کو لے جا رہی ’غیر رجسٹرڈ‘ بس کی بریک فیل، یاتریوں کو آئی معمولی چوٹیں
یاتریوں کو لے جا رہی ’غیر رجسٹرڈ‘ بس کی بریک فیل، یاتریوں کو آئی معمولی چوٹیں (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 8:02 PM IST

یاتریوں کو لے جا رہی ’غیر رجسٹرڈ‘ بس کی بریک فیل، یاتریوں کو آئی معمولی چوٹیں (ETV Bharat)

رام بن: امرناتھ یاترا شردھالوؤں کو لے جا رہی ایک مسافر بردار بس ضلع رام بن میں حادثہ کا شکار ہو گئی، حادثہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ بعض یاتریوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ معلومات کے مطابق سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام کے نچیلانہ علاقے کے قریب امرناتھ یاتریوں سے بھری بس کے حادثے کا شکار ہونے سے بعض یاتری معمولی زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ پنجاب سے آنے والی بس، زیر رجسٹریشن نمبر PB-02BNLM/9389 کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔

حکام نے بتایا کہ واقعے میں یاتریوں کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں ایک قریبی فوجی کیمپ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی، حکام نے بتایا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ امرناتھ یاتریوں کو کشمیر لے جا رہی یہ بس رجسٹرڈ نہیں تھی۔ بس شری امرناتھ یاترا سے واپس ہوشیار پور، پنجاب جا رہی تھی۔ پولیس اور دیگر اہلکار موقع پر موجود ہیں اور انہوں نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ امرناتھ یاترا کے لیے حکومت کی جانب سے کڑے انتظامات کیے جاتے ہیں۔ یاترا شروع ہونے سے قریب دو ماہ قبل ہی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جاتا ہے اور یاتریوں سے حکومت کی جانب سے وضع کیے گئے پلان کئے مطابق ہی امرناتھ یاترا پر جانے کی تلقین کی جاتی ہے۔ تاہم اس کے باوجود بعض شردھالو حکومتی انتظامات کے بجائے از خود یاترا پر نکل جاتے ہیں۔ یاتریوں کے لیے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر تک لے جانے کے لئے بسوں کے قافلہ کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے اور یاتریوں کی سیکورٹی کے لیے سرینگر جموں شاہراہ کے چپے چپے پر پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امرناتھ یاتریوں کے لئے مفت سم کارڈ - Free Sim for Yatris

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.