ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ یاترا، 5803یاتریوں پر مشتمل گیارہواں دستہ جموں سے کشمیر روانہ - Amarnath Yatra - AMARNATH YATRA

جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے 4521 مرد، 1139 خواتین، 09 بچو، 124 سادھو اور 10 سادھوی پر مشتمل گیارہواں دستہ پیر کو امرناتھ گپھا کی جانب روانہ ہوا۔ یاترا کے شروعات 29جون سے اب تک جموں یاتری نواس سے 58ہزار سے زائد یاتری کشمیر روانہ ہوئے ہیں۔

امرناتھ یاترا، 5803یاتریوں پر مشتمل گیارہواں دستہ جموں سے کشمیر روانہ
امرناتھ یاترا، 5803یاتریوں پر مشتمل گیارہواں دستہ جموں سے کشمیر روانہ (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 12:45 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : سخت سیکورٹی حصار میں امرناتھ یاترا پہلگام اور بالتال راستوں سے سے پر پر امن طور جاری ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ 11 ویں روز 5803 امرناتھ یاتری جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ گپھا کی جانب روانہ ہوئے۔ یاد رہے کہ خراب موسم خاص کر گپھا کے آس پاس شدید بارش کی وجہ سے بالتال اور پہلگام دونوں راستوں سے ہفتے کے روز یاترا کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا، تاہم شردھالوؤں کو موسم میں بہتری کے بعد ہی گپھا کی جانب جانے کی اجازت دی گئی۔

یاتری نواس جموں سے اب تک 58ہزار سے زائد یاتری کشمیر کی جانب روانہ ہوئے ہیں، جبکہ بعض یاتری از خود کشمیر پہنچ کر یہاں رجسٹریشن کے بعد امرناتھ گپھا پہنچتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 29جون سے اب تک 1 لاکھ 80 ہزار یاتریوں نے امرناتھ گپھا اپنی مذہبی رسومات انجام دیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ 5803 یاتریوں کا 11 واں دستہ، پیر کو، امرناتھ گپھا میں رسومات ادا کرنے کے لیے وادی کشمیر کے پہلگام اور بالتال پہنچنے کے لیے پیر کی صبح 218 گاڑیوں میں جموں سے وادی کشمیر کے لیے روانہ ہوا۔

پیر کی صبح جموں سے کشمیر کی طرف روانہ ہونے والے یاتریوں میں 4521 مرد، 1139 خواتین، 09 بچے، 124 سادھو اور 10 سادھوی شامل تھے۔ پیر کو یاتریوں کو جموں سے وادی کشمیر لے جانے والی 218 گاڑیوں میں 5803 یاتریوں کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ یاتری وادی کشمیر میں داخل ہوتے ہی انہیں ٹرانزٹ کیمپ، قاضی گنڈ میں روک دیا گیا۔ امرناتھ یاترا کے بالتل ٹریک کے ذریعے 88 گاڑیوں میں 1962 یاتری جبکہ 130 گاڑیوں میں پہلگام روٹ سے 3941 یاتری اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔

امرناتھ گپھا سطح سمندر سے 3,888 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور اس تک صرف پیدل یا گھوڑے یا خچر کے ذریعے ہی پہنچا جا سکتا ہے۔ ہمالیہ پہاڑوں کے بیچ واقع اس گپھا تک اننت ناگ-پہلگام کے روایتی روٹ یا گاندربل- سونہ مرگ - بالتل کے چھوٹے روٹ کے ذریعے ہی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ زیادہ تر یاتری بالتال کا راستہ اختیار کرتے ہیں جو پہلگام کے روایتی راستے سے16 کلومیٹر کم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ52 روزہ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی اور 19 اگست تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی امرناتھ یاترا ایک روز بعد بحال - Amarnath Yatra 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.