ETV Bharat / jammu-and-kashmir

الطاف احمد خان نے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج کا چارج سنبھال لیا - سابق ڈی آئی جی جنوبی کشمیر

DIG South Kashmir Range۔ الطاف احمد خان نے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر رینج کے عہدے کا چارج بھی دیا گیا ہے۔ اس وقت تک کے لیے دوسرا کوئی اعلان نہیں کردیا جاتا۔

Altaf Ahmad Khan took charge as DIG South Kashmir Range

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 5:41 PM IST

اننت ناگ: آئی پی ایس الطاف احمد خان نے بدھ کے روز ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) برائے جنوبی کشمیر رینج کا عہدہ سنبھال لیا۔ سابق ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بھٹ نے محمد الطاف خان کو چارج سونپ دیا۔ حال ہی میں (آئی پی ایس) الطاف احمد خان کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی ڈی، کشمیر سے تبادلہ کیا گیا اور انہیں رئیس محمد بھٹ کی جگہ ڈی آئی جی، جنوبی کشمیر رینج تعینات کیا گیا۔ محمد الطاف خان اپنے فرائض کے علاوہ ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر رینج کے عہدے کا چارج بھی اس وقت تک سنبھالیں گے، جب تک کہ اگلے احکامات جاری نہیں کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عبدالقیوم نے ایس ایس پی کشتواڑ کا چارج سنبھال لیا

رئیس محمد بھٹ(آئی پی ایس)، ڈی آئی جی ساؤتھ کشمیر رینج کا تبادلہ کرکے ڈی آئی جی، ادھم پور ریاسی رینج تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تین روز قبل جموں وکشمیر انتظامیہ کی طرف سے 30 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دوسری جانب عبدالقیوم نے بھی ایس ایس پی کشتواڑ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے چہارشنبہ کے روز باضابطہ طور پر کشتواڑ میں یہ عہدہ سنبھال لیا۔ ان کے اعزاز میں اس موقع پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.