شوپیاں: وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے 86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ کو 73 روز بعد آج ایک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس روڈ پر آج گاڑیوں کو پونچھ سے شوپیان آنے کی اجازت دی گئی۔ وہیں شوپیان سے پونچھ اور راجوری کی طرف جانے والے مسافروں نے بھی تصدیق کی کہ اس روڈ کو دونوں طرف ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
مغل روڈ کو رواں سال جنوری کے مہینے میں بھاری برفباری کے بعد ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ سڑک پر برف ہٹانے کے بعد آج حکام نے روڈ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے۔
مغل روڈ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ آج سے اس روڑ کو ٹریفک کی آوجاہی کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے اس روڑ پر ٹریفک کی آمد ورفت شروع ہوگئی، ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محکمہ ٹریفک کی طرف سے وقت وقت پر جاری کی جانے والی ٹریفک ایڈوائزریز پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گاڑیاں نہ چلائیں، کیونکہ پہاڑی راستہ ہونے کی وجہ سے اس روڈ پر پسیاں گر آنے کا خطرہ رہتا ہے، جبکہ کہی جگہوں پر پھسلن بھی ہیں۔
متعلقہ محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ لگ بھگ تین ماہ تک بندر ہنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مغل شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت دے دی۔
انہوں نے کہا:’پہلے مرحلے پر گاڑیوں کو پونچھ سے شوپیاں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی اورجوں جوں موسم میں بہتری آئے گی شاہراہ پر دونوں جانب ٹریفک کو بحال کیا جائے گا۔ ‘
تاریخی مغل شاہراہ، جموں قومی شاہراہ کے بعد واحد شاہراہ ہے جو وادی کشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں سے جوڑتی ہے۔ مغل شاہراہ بھارت کے سب سے دلکش اور دلفریب شاہراہوں میں سے ایک ہے۔ مغل روڈ پر کئی دلکش وادیاں ، آبشار، کوہسار، اور مرگیں ہیں جن کو ملک بیرون ملک سے ہر سال ہزاروں سیاہ دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔
مغل روڈ کو عام لوگوں کے لئے بحال کرنے کے فیصلہ کے ساتھ ہی جہاں سیاحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہیں، وہیں اس سڑک پر مسافر گاڑیاں چلانے والے، ہوٹل چلانے، اور دیگر کاروبار کرنے والے لوگوں نے بھی راحت کی سانس لی ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال - Mughal Road Reopened
Mughal Road reopened: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو پیر کے روز ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھاری برف جمع ہونے کی وجہ سے یہ تاریخی روڈ تقربیاً 73 دنوں تک بند رہا۔
Published : Apr 8, 2024, 6:09 PM IST