ETV Bharat / jammu-and-kashmir

محکمہ وائلڈ لائف نے وادی گریز میں ایل او سی کے قریب بھورے بھالو کو بچایا - Brown bear reacued - BROWN BEAR REACUED

ضلع پانڈی پورہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع وادی گریز میں ایک بھورا بھالو کو باڑ میں پھنسا پایا گیا ہے۔مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی۔محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بڑی مشقت کے بعد بھورے بھالو کو بچایا

محکمہ وائلڈ لائف نے وادی گریز میں ایل او سی کے قریب بھورے بھالو کو بچایا
محکمہ وائلڈ لائف نے وادی گریز میں ایل او سی کے قریب بھورے بھالو کو بچایا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 4:53 PM IST

بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پانڈی پورہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع وادی گریز میں ایک بھورا بھالو کو باڑ میں پھنسا پایا گیا ہے۔مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی۔محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بڑی مشقت کے بعد بھورے بھالو کو بچایا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے وادی گریز میں ایل او سی کے قریب بھورے بھالو کو بچایا (etv bharat)
ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح ضلع بانڈی پورہ کی گریز وادی میں لائن آف کنٹرول ایل او سی کے قریب داور علاقے میں ایک بھورے بھالو کو باڑ میں پھنسا ہوا پایا گیا۔مقامی باشندوں نے محکمہ جنگلات وائلڈ لائف کو اس کی اطلاع دی۔ محکمہ جنگلات وائلڈ لائف کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ کر بھورے بھالو کو بچانے کا کام شروع کردیا۔

وائلڈ لائف رینج آفیسر بانڈی پورہ تنویر احمد نے بتایا کہ ایک بھورا بھالو آج صبح وادی گریز کے داور علاقے میں باڑ(fencing) میں پھنس گیا تھا۔جہاں سے اس کا نکلنا ناممکن تھا۔بھالو دہشت میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہمالیائی بھورے بھالو سرینگر کے ریہبلیٹیشن سنٹر میں توجہ کا مرکز

انہوں نے مزید کہاکہ اطلا ع ملتے ہی ہماری ٹیم موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ہم وہاں بھالو کی جان بچانے کے لئے منصوبہ بنایا۔کیونکہ تھوڑی سی جلد بازی کی وجہ سے بھالو کی جان بھی جا سکتی تھی۔تاروں میں پھنسے بھالو کو نکالنے کے لئے احتیاط کے ساتھ بڑی مشقت کرنی پڑی۔احمد نے بتایا کہ بچائے گئے بھورے بھالو کو جلد ہی محفوظ علاقے میں چھوڑ دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.