جموں: سابق وزیر اور کانگریس کے امیدوار چودھری لال سنگھ نے بدھ کو کٹھوعہ کے ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ صبح سے ہی کٹھوعہ شہر میں ان کی رہائش گاہ کے باہر حامیوں کی بھیڑ جمع ہونا شروع ہو گئی تھی۔ ادھم پور حلقہ کے مختلف علاقوں سے کانگریس اور لال سنگھ کے حامی کٹھوعہ پہنچے۔ نامزدگی داخل کرنے کے بعد کانگریس امیدوار نے کٹھوعہ کے رام لیلا میدان میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ تھی۔ فی الحال ادھم پور-ڈوڈا سیٹ کے لیے 8 امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 19 اپریل کو 17 ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں کے لیے انتخابات ہونے ہیں جن میں ادھم پور سیٹ بھی شامل ہے۔ اب تک بی جے پی امیدوار مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے امیدوار سابق وزیر جی ایم سروڑی سمیت سات امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ جمعرات کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مارچ ہے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے تمام سیاسی جماعتیں پورے دم خم سے میدان میں اتر چکی ہے اور ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ادھم پور سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہل جتیندر سنگھ نے کی پوجا پاٹ
بی جے پی کے ڈاکٹر سنجیو بالیان اور انڈیا اتحاد کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا