پلوامہ: وادی بھر میں محتلف اقسام کے میوہ جات، سبزیاں، دھان اور سرسوں کی کاشت کی جاتی ہیں، جہاں سے جموں و کشمیر کی 70 فیصد آبادی اپنا ذریعہ معاش حاصل کرتی ہے۔ وہیں اگر ہم ضلع پلوامہ کی بات کریں تو یہاں کی اکثر آبادی زراعت شعبہ سے ہی روزگار حاصل کررہی ہے اور یہاں بھی لوگ محتلف اقسام کے میوہ جات، سبزیاں، دھان اور سرسوں اگاکر اپنا ذریعہ معاش حاصل کررہے ہیں۔ ضلع پلوامہ میں بڑے پیمانے پر دھان اور سرسوں کی کاشت کی جاتی تھی لیکن اب اس کی پیداوار میں کمی ہوئی ہیں کیونکہ کہ اب ضلع کے لوگ میوہ جات کی کاشت پر توجہ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے دھان اور سرسوں کی کاشت میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
تازہ طور پر سرسوں کی فصل تیار ہے اور کسان اس کی کٹائی میں مصروف ہیں۔ کسانوں کے مطابق امسال فصل کافی اچھی ہوئی ہے، متعدد کسان اب باغات کو ترجیح دے رہے ہیں، وہیں دھان اور سرسوں کی کاشت میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سرسوں کا تیل صحت کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کشمیر میں اگائے جانے والے سرسوں اور اس سے حاصل ہونے والے تیل میں کوئی ملاوٹ نہیں ہوتی۔ کسانوں نے محکمہ زراعت سے اچھے بیچ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ فصل اچھی ہو۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جمو و کشمیر کی 70 فیصد آبادی شعبہ زراعت سے منسلک - Agriculture in Jammu Kashmir - AGRICULTURE IN JAMMU KASHMIR
جموں و کشمیر کی 70 فیصد آبادی زراعت کے شعبہ سے جڑی ہوئی ہے۔ وہیں پلوامہ میں لوگ میوہ جات کی کاشت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سرسو اور دھان کی کاشتکاری میں کمی آئی ہے۔
Published : May 25, 2024, 6:20 PM IST